خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 514 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 514

514 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم کرنے کی مہم چلائیں۔دنیا کو بتائیں کہ آج اسلام ان سب سے زیادہ اس امر کی تعلیم دیتا ہے کہ ایک دوسرے کی عزت کرو۔یہاں تک کہ شرک جو خدا تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ ہے ، ان شرک کرنے والوں کا بھی خیال رکھ کر یہ تعلیم دیتا ہے کہ ان کے بتوں کو بھی برا نہ کہو کہ جواب میں وہ خدا کے متعلق باتیں کریں گے اور ملک میں فساد پھیلے گا۔پس آج ہالینڈ کے احمدیوں کو اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔آج اگر آپ نے اپنی ذمہ داری کا صحیح احساس کیا ہو تا جیسا کہ میں بہت عرصے سے توجہ بھی دلا رہا ہوں تو المیرے میں جہاں آپ مسجد بنانا چاہتے تھے، حکومت مسجد کی زمین دے کر پھر واپس نہ لیتی۔یہ ٹھیک ہے کہ یہ دشمن اسلام کا علاقہ ہے اس کا وہاں زور ہے لیکن پھر بھی اس شہر میں بہت سے شرفاء ہیں جو آپ کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔پس اپنی کوشش کو پہلے سے زیادہ مربوط، مضبوط اور تیز کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ہمیشہ یادرکھیں کہ ہمارے کوئی کام دعاؤں کے بغیر نہیں ہوتے۔خدا تعالیٰ سے خاص تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔دعاؤں کی طرف بہت توجہ دیں۔یہاں میں یہ بھی کہوں گا کہ ملک کی ملکہ کے لئے بھی دعا کریں کیونکہ ایک طبقہ ملکہ کے پیچھے بھی اس لئے پڑ گیا ہے کہ ملکہ مسلمانوں کے خلاف ہر قسم کے ظالمانہ سلوک سے روکتی ہے اور مسلمانوں کو بھی ملک کا شہری سمجھتے ہوئے اُن کے حقوق اور جذبات کا خیال رکھنے کے لئے کہتی ہے۔اور مسلمانوں کے لئے تو حکم ہے کہ احسان کا بدلہ احسان سے چکاؤ۔پس ملکہ کے لئے دعا کریں کہ اُس کے خلاف ہر قسم کی سازش ناکام ہو اور اللہ تعالیٰ اُس کا سینہ بھی کھولے اور اسی طرح اس ملک کے لوگوں کا بھی کھولے کہ وہ اسلام کی خوبصورت تعلیم کو سمجھنے والے ہوں۔پس ہم نے انصاف کے قیام اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔اس لئے کہ ہم اُس جری اللہ کو ماننے والے ہیں جس نے اسلام کی برتری اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو دنیا سے منوانا ہے ، اُن کے قدموں میں لا کر رکھنا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی تھے جنہوں نے بر صغیر میں باطل کی یلغار کو روکا۔بر صغیر کے مسلمان چاہے مانیں یا نہ مانیں، آپ ہی تھے جنہوں نے مسلمانوں کو شرک کی جھولی میں گرنے سے بچایا۔آپ ہی تھے جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔پھر افریقہ میں ہمارے مبلغین نے اسلام کی تبلیغ کر کے تثلیث کے قائل لوگوں کو توحید پر قائم کر دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا بنا دیا۔جلسوں پر افریقن احمدیوں کو لا الهَ اِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله " کی خوبصورت آواز میں ورد کرتے ہوئے ہم سنتے ہیں، ان میں سے اکثریت عیسائیت سے ہی اسلام میں آئی ہوئی ہے۔غانا میں تو اکثریت عیسائیت میں سے آئی ہے۔پس یہ وہ کام ہے جو آج جماعت احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سیکھ کر دنیا میں کر رہی ہے۔آج آپ سے جدا ہو کر اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کی ہی نہیں جاسکتی کیونکہ آپ ہی اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے وہ مہدی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت لے کر آئے ہیں جنہوں نے اس زمانے میں دنیا کی ہدایت کا کام کرنا 66