خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 513 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 513

خطبات مسرور جلد نهم 513 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2011ء کرنی ہو گی۔یہ ہالینڈ ہی ہے جس میں وہ بد قسمت شخص بھی رہتا ہے جو اپنی سیاست چمکانے کے لئے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دریدہ دہنی میں بڑھتا چلا جارہا ہے ، دشمنی اور مخالفت میں بڑھتا چلا جارہا ہے۔اس حد تک بغض و عناد میں بڑھ گیا ہے کہ اسلام کے نام پر اُس کے منہ سے غضہ میں جھا گیں نکلنے لگتی ہیں۔گزشتہ دنوں جب کسی مسلمان تنظیم نے دہشت گردی کے عمل کی شدت سے مذمت کی تو اس ظالم نے جس کا نام ویل گلڈر ہے یہ اعلان کیا کہ یہ کافی نہیں ہے ، ہم اُس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک تم یہ نہیں کہتے کہ اسلام مذہب ہی ایسا ہے جو شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے، جھوٹا ہے اور خدا کی طرف سے نہیں ہے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔جب تک تم یہ اعلان نہیں کرتے ہم کسی قسم کی معذرت ماننے کو تیار نہیں۔یہ اُس کے ارادے ہیں۔پس یہ پیغام ہم نے اسے دینا ہے کہ اے ظالم شخص! سن لو کہ تم، تمہاری پارٹی اور تم جیسا ہر شخص تو فنا ہو گا لیکن اسلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تا قیامت دنیا میں رہنے کے لئے آئے ہیں اور رہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت چاہے وہ کتنے بڑے فرعون اور دشمن اسلام کی ہو ، اسلام کو نہیں مٹا سکتی۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اُس جری اللہ کو بھیجا ہے جس نے تم جیسے دشمنوں کی انتہائی دشمنی کے باوجود اللہ تعالیٰ کی مدد سے اسلام کو دنیا پر غالب کرنا ہے۔اور ہر احمدی جو اس جری اللہ کی بیعت میں شامل ہے اس بات کا علم رکھتا ہے اور یہ عہد بھی کرتا ہے کہ ہم اپنی جان ،مال، وقت قربان کر کے اس مقصد کو حاصل کر کے رہیں گے ، انشاء اللہ۔پس یہ ہے وہ پیغام جو آج آپ لوگ جو اس ملک میں رہ رہے ہیں۔آپ نے یہاں کے ہر باشندے تک پہنچانا ہے۔اور دنیا میں بسنے والا ہر احمدی جو ہے، اُس کے لئے بھی یہی پیغام ہے جو دنیا کو دینا ہے۔آپ نے یہاں کے ہر باشندے تک پہنچانا ہے۔بیشک یہ سیاستدان یہ اسلام کا بدترین دشمن حکومت میں سیٹیں جیتا چلا جائے، پہلے سے زیادہ سیٹیں بھی لے لے لیکن آپ دنیا کو یہ بتادیں کہ اس کی جو یہ حرکتیں ہیں یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھوں اس کی ہلاکت کے سامان کریں گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے رسول کی لاج رکھی ہے، اُس کے ناموس کی حفاظت کی ہے، آج بھی کرے گا انشاء اللہ۔ہم کوئی طاقت نہیں رکھتے، نہ ہم کوئی دنیاوی حربہ استعمال کریں گے لیکن جن کے دل زخمی کئے جائیں اُن کی دعائیں اللہ تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیتی ہیں اور یہاں تو پھر سوال اللہ تعالیٰ کے حبیب کا ہے۔یہاں تو ہماری دعاؤں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی غیرت خود وہ کام دکھائے گی کہ ایسے گھٹیا لوگوں کی خاک کے ذرے بھی نظر نہیں آئیں گے۔ہالینڈ میں یہ نہیں کہ سب ایسے ہی ہیں۔بہت سے ایسے لوگ ہیں جو شریفانہ خیال بھی رکھتے ہیں۔اس بد بخت کی باتوں کو رد کرتے ہیں۔تبھی تو اس بد بخت پر یہاں مقدمہ چلایا گیا تھا۔یہ اور بات ہے کہ لگتا ہے یہ بھی سیاست کی نظر ہو گیا۔لیکن ایسے شرفاء ضرور اس ملک میں ہیں جو اس کے اس قسم کے خیالات اور فعل سے بیزار ہیں۔پس ایسے لوگوں کی تلاش کر کے انہیں اسلام کا خوبصورت پیغام پہنچائیں۔دنیا میں امن، محبت، بھائی چارے کو قائم کرنے والوں کی تلاش کریں اور پھر انہیں دنیا میں فساد پیدا کرنے والوں سے ہوشیار کریں۔ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے والے اور ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرنے والوں کو جمع کر کے دنیا میں امن قائم