خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 74
خطبات مسرور جلد نهم 74 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 فروری 2011ء کے حضور ہی جھکیں گے۔ہمیشہ یہ دعا پڑھتے رہیں رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَ ثَيْتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الكفرين (البقرة: 251) اللہ کرے کہ ہمارے میں سے کسی ایک کے بھی پائے ثبات میں کبھی لغزش نہ آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، آنحضرت صلی علیکم کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : آپ صلی الم نے صحابہ کو صبر کی ہی تعلیم دی۔آخر کار سب دشمن فناہو گئے۔ایک زمانہ قریب ہے کہ تم دیکھو گے کہ یہ شریر لوگ بھی نظر نہ آئیں گے۔اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اس پاک جماعت کو دنیا میں پھیلائے“۔آپ فرماتے ہیں ”اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو یہ لوگ دکھ نہ دیتے اور دُکھ دینے والے پیدا نہ ہوتے۔مگر خدا تعالیٰ ان کے ذریعے سے صبر کی تعلیم دینا چاہتا ہے“۔آپ فرماتے ہیں کہ ”جو شخص دُکھ دیتا ہے ، یا تو توبہ کر لیتا ہے“۔( آخری نتیجہ یہ ہو گا) یا تو توبہ کرلیتا ہے یا فنا ہو جاتا ہے“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 543۔مطبوعہ ربوہ) جو بھی ہمیں دُکھ دے رہا ہے ، ان میں سے کچھ تو ہیں جن کی اصلاح ہو جائے گی اور توبہ کر لیں گے یا پھر فنا ہو جائیں گے۔پس دعاؤں اور صبر کے ساتھ اپنے مقصد کے حصول کے لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صبر کی طاقت بھی عطا فرمائے اور شریر لوگوں کا خاتمہ فرمائے۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں لے لے اور دشمنوں کی پکڑ کرے۔ہمارے مخالفین کی ہمارے سے کوئی ذاتی دشمنی تو ہے نہیں۔یہ سب جو ہم احمدیوں کے ساتھ ہو رہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دشمنی ہی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔اور اس کی اب ہر جگہ انتہا ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ دشمن کو عبرت کا نشان بنائے اور جن کی اصلاح اللہ تعالیٰ کی نظر میں مقدر نہیں ہے اُن کے جلد پکڑ کے سامان بنائے۔جو زخمی ہیں اُن کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں جلد شفا عطا فرمائے۔تین زخمی ابھی ہسپتال میں ہیں جبکہ دو فارغ کر دیئے گئے ہیں جن کی صحت اللہ کے فضل سے ٹھیک ہے۔انڈو نیشین احمدیوں کو بھی میں خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں۔کہ تمام احمدیوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔مجھے مختلف خطوط آرہے ہیں جن میں آپ لوگوں کے لئے فکر اور پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔وہاں ظلم کے یہ نظارے جو مختلف ویب سائٹس وغیرہ پر دکھائے گئے ہیں، اس نے ہر احمدی کو ایک درد اور تڑپ میں مبتلا کر دیا ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر شر سے آئندہ ہر احمدی کو بچائے اور دشمن کے منصوبے انہی پر لوٹائے۔