خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 75
خطبات مسرور جلد نهم 75 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 فروری 2011ء ابھی ان شہداء کی نماز جنازہ غائب بھی میں پڑھوں گا۔اس کے ساتھ ہی کل مردان میں ایک واقعہ ہوا ہے۔پنجاب رجمنٹ میں خود کش حملے سے وہاں جو فوجی ٹرینگ لے رہے تھے ، ان میں سے کئی اموات ہوئی ہیں۔اُن میں ہمارے ایک احمدی نوجوان منیر احمد بھی شامل تھے جو ابھی بھرتی ہوئے تھے۔بیگووال کے رہنے والے اور ٹریننگ لے رہے تھے اور شاید پاسنگ آؤٹ پریڈ تھی یا کیا تھا، بہر حال وہ بھی اس میں شہید ہوئے ہیں۔اُن کو بھی اس جنازے میں شامل کر لیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔یہ ہمارے دو واقفین زندگی مبلغین محمود احمد منیر صاحب مربی سلسلہ اور مبشر احمد صاحب کے بھانجے تھے۔نوجوان کی صرف اکیس سال عمر تھی۔اللہ تعالیٰ ان کے والدین کو بھی صبر ، ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 4 مارچ تا 10 مارچ 2011ء جلد 18 شمارہ 9صفحہ 5 تا9)