خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 254 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 254

خطبات مسرور جلد ہشتم 254 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 مئی 2010 کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفابخشے۔بعض کافی critical حالت میں ہیں۔مخالفین نے جو یہ اجتماعی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ، اللہ تعالیٰ یقیناً اس کا بدلہ لینے پر قادر ہے۔کس ذریعہ سے اس نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا ہے، کس طرح اس نے ان فساد اور ظلم بجالانے والوں کو پکڑنا ہے، یہ وہ بہتر جانتا ہے۔لیکن یہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی غیرت کو بار بار للکار رہے ہیں اور ظلم میں بڑھتے چلے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عبرت کا نشان بنادے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہو گا۔جیسا کہ میں نے کہا احمدی اپنی دعاؤں میں مزید درد پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے تکبر ، ان کی شیطنت، ان کی بڑائی، ان کی طاقت کے زعم کو اپنی قدرتوں اور طاقتوں کا جلوہ دکھاتے ہوئے خاک میں ملا دے۔اللہ تعالیٰ احمدیوں کے ایمان اور ایقان میں ترقی دیتا چلا جائے۔اور یہ ابتلا کبھی ہمارے ایمان میں کمزوری کا باعث نہ بنے۔تمام دنیا کے احمدی پاکستان کے احمدیوں کے لئے آج کل بہت دعا کریں۔بڑے شدید تنگ حالات ہیں۔اسی طرح مصر کے اسیر ان کے لئے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی بھی جلد رہائی کے سامان پیدا فرمائے۔ہند وستان میں بھی گزشتہ دنوں کیرالہ میں دو تین احمدیوں پر غلط الزام لگا کر اسیر بنایا گیا ہے۔ان کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ان اسیروں، زخمیوں اور شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور شیطان اور اس کے چیلے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم پر بھی رحم فرمائے اور آئندہ ہر ابتلاء سے ہر ایک کو محفوظ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 25 مورخہ 18 تا 24 جون 2010 صفحہ 5 تا 7)