خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page xiii
خطبات مسرور جلد ہشتم 7 خلاصه خطبات 26 25 جون منہائیم، فرینکفورٹ۔311-331 جلسہ سالانہ جرمنی کا افتتاح، پاکستان کے احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعا کی تحریک، جلسہ کے انتظامات کا جرمنی ذکر اور خاص طور پر سیکیورٹی والوں سے تعاون کی تلقین، اور دعا کرنے کی تلقین کہ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے، سانحہ لاہور کے شہداء کے کو کف اور ان کے واقعات کا ذکر۔27 02 جولائی بیت الفتوح لندن 347-332 سانحہ لاہور کے شہداء کے کو ٹف اور ان کے واقعات مکرمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کی والدہ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا عبد المالک خان صاحب مرحوم کی نماز جنازہ 28 09 جولائی بیت الفتوح لندن 365-348 سانحہ لاہور کے شہداء کے کو ٹف اور ان کے واقعات اور یہ ذکر کہ ان شہداء میں بعض اعلیٰ صفات قدرِ مشترک کے طور پر نظر آتی ہیں۔ان کا نمازوں کا خود بھی اہتمام کرنا اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہنا۔اور دوسرے اخلاق حسنہ بھی ان میں کثرت سے نظر آتے تھے۔اور فرمایا کہ یقینا یہ شہادت کا رتبہ ان کے لئے عبادتوں کی قبولیت اور حقوق العباد کی ادائیگی کا حق ادا کرنے کی سند لئے ہوئے ہے۔اور ان تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعا کی طرف بھی توجہ دلائی۔اور اس کے بعد مکرم نذیر شفیق المردانی صاحب سابق امیر جماعت سیریا کے نماز جنازہ کا اعلان۔29 16 جولائی بیت الفتوح لندن 382-366 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کی روایات جن میں ان حق کے متلاشیوں کی اپنی سعید فطرت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شفقتوں، محبتوں، قوت قدسی اور مقام کا بھی پتہ چلتا ہے۔30 23 جولائی بیت الفتوح لندن 393-383 جماعت احمدیہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ کے حوالہ سے ڈیوٹیاں دینے والوں کے فرائض، مہمان نوازی اور مہمانوں سے حسن سلوک کرنے کی نصیحت، اور اس حوالہ سے رسولِ کریم صلی الم کا اسوہ حسنہ ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مہمان نوازی، محترم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری لندن کی والدہ محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ صوفی نذیر احمد صاحب کے نماز جنازہ اور اوصاف حمیدہ کا تذکرہ۔31 30 جولائی حديقة المهدی۔403-394 جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے مہمانوں کو جلسہ کا مقصد اپنے سامنے رکھتے ہوئے اپنے اندر ایک نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنی چاہیے ، اصل غرض اس کی یہ ہے کہ دین سیکھا جائے ، مہمانوں کو ڈیوٹی والوں سے مکمل تعاون کرنے کی تلقین ، جلسہ پر آنے والے دو یا تین ہفتوں سے زیادہ نہ ٹھہرا کریں، ان دنوں میں سلام کو خاص طور پر رواج دیں، ڈیوٹی والوں کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور اپنا وقت زیادہ سے زیادہ دعاؤں میں گزاریں۔آلٹن۔برطانیہ 32 06 اگست بیت الفتوح لندن 414-404 جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ کا کامیاب انعقاد، جلسہ کی بہتری اور کامیابی خدا تعالیٰ کے فضلوں کی طرف متوجہ کرتی ہے اور ہمیں توجہ دلاتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنیں، ایک دوسرے کا شکر گزار بننے کی ضرورت اور یہ بندوں کا حق ہے ، یہی عباد الرحمن کا شیوہ ہے ، تمام کارکنان، کارکنات اور ڈیوٹی والوں کا حضور انور کی طرف سے شکریہ ، شاملین جلسہ کی پروگراموں میں شمولیت اور