خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 436 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 436

436 خطبہ جمعہ فرموده 24 اکتوبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم چنا نچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسا ہی ہو رہا ہے۔لوگ مسجد دیکھنے آرہے ہیں۔تیونس کے ایک مسلمان جو قریب ہی رہتے ہیں مسجد دیکھنے آئے وہ بڑے حیران تھے کہ آپ کو مسجد بنانے کی اجازت کس طرح مل گئی۔یہاں کا یہ میئر اور کونسل مسلمانوں کے بارے میں بڑے سخت لوگ ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جو مسلمانوں کے حق میں ظالم میئر مشہور ہے اس نے نہ صرف اجازت دی بلکہ اخبار میں اپنا یہ پیغام بھی شائع کرایا۔وہاں کا ایک اخبار ہے Le Parisien اس کی 10 اکتوبر کی اشاعت میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنا بیان دیا کہ) یہ غیر معروف جماعت ایک امن پسند اور بہت قابل احترام اسلام کو پیش کرتی ہے۔وہی جو اسلام کے خلاف نظریہ تھاوہ ایک قابل احترام اسلام کو پیش کرتی“ کا فقرہ استعمال کیا۔کہتے ہیں کہ میں ان کے امن پسند ہونے کا گواہ ہوں۔یہ لوگ مکمل طور پر معاشرے میں گھل مل گئے ہیں اور شہری فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔اسی وجہ سے انہوں نے اپنے تمام ہمسایوں کو ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں بعض سفارتکار اور دیگر ملکوں کے مہمان شرکت کریں گے“۔اسی اخبار نے جماعت کا تعارف بھی کرایا ہے کہ یہ 1889ء میں انڈیا میں قائم ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دعوئی اور کئی ملینز میں دنیا کے 190 ممالک میں پھیلی ہوئی ہے اور تشدد کے خلاف ہے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں، ان کا ماٹو ہے۔تو اس طرح کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔اخبار Le Parisien-10 اکتوبر 2008 ء خدا تعالیٰ اسی طرح سوچیں بدلتا ہے۔اب مختلف اخباروں کے ذریعہ جیسا کہ میں نے کہا چرچا بھی ہو رہا ہے لوگ مسجد دیکھنے کے لئے آتے ہیں اور پھر یہ لوگ اور اخبارات اور میڈیا اسلام کی تعلیم مسجد کا مقصد اور احمدیت کا پیغام دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔امیر صاحب تو وہاں اس دن اخبار والوں اور آنے والے مہمانوں کو دیکھ دیکھ کر پریشان ہور ہے تھے۔بعد میں جور پورٹ آئی کہ بہت زیادہ تعداد میں لوگ آرہے ہیں تو وہ لوگ تو کبھی یہ توقع نہیں کر سکتے تھے کہ اس قدر ہماری مشہوری اور پلٹی ہوگی اور یوں لوگوں میں دلچسپی پیدا ہوگی۔یہ سب اُس خدا کے کام ہیں جو وقت آنے پر اپنی قدرت کے نظارے دکھاتا ہے۔فرانس کے نیشنل ٹی وی نے جمعہ والے دن شام سات بجے کی خبروں میں پہلی بار جماعت کے حوالے سے کوئی خبر نشر کی ہے اور کافی تفصیل سے خبر دی، جہاں مجھے نقاب کشائی کرتے ہوئے دکھایا اور خطبہ کی جھلکیاں دکھائیں۔ایم ٹی اے کا تعارف بھی کرایا کہ ان کا ایم ٹی اے کا چینل بھی ہے۔مسجد کے مختلف مناظر دکھائے۔اسی طرح 24 TV ان کا ایک چینل ہے۔اس نے بھی افتتاح کی ساری تقریب دکھائی اور پھر اس کے بعد اس نے ڈاکومینٹری پروگرام بنایا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارہ میں بتایا، جماعت کے بارے میں بتایا،