خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 265
265 خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جولائی 2008 خطبات مسرور جلد ششم کے ساتھ جوڑ رہے ہوں گے جو اس زمانے کے ابراہیم کو خدا تعالیٰ نے عطا فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً ابراہیم کہ کر اللہ تعالیٰ نے مخاطب فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام ہوا سلام عَلَى إِبْرَاهِيْمَ صَافَيْنَاهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلَّى قُلْ رَّبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔یعنی سلام ہے ابراہیم پر۔66- یعنی اس عاجز پر ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ) ہم نے اس سے خالص دوستی کی اور ہر ایک غم سے اس کو نجات دے دی اور تم جو پیروی کرتے ہو تم اپنی نماز گاہ ابراہیم کے قدموں کی جگہ بناؤ یعنی کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ اور پھر فرمایا کہہ اے میرے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو بہتر وارث ہے۔۔آپ فرماتے ہیں کہ اس الہام میں یہ اشارہ ہے کہ خدا اکیلا نہیں چھوڑے گا اور ابراہیم کی طرح کثرت نسل کرے گا اور بہتیرے اس نسل سے برکت پائیں گے۔" آپ فرماتے ہیں اور یہ جو فرمایا کہ وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلَّی یہ قرآن شریف کی آیت ہے اور اس مقام میں اس کے یہ معنے ہیں کہ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالا ؤ اور ہر ایک امر میں اس کے نمونے پر اپنے تئیں بناؤ۔پھر فرمایا ایسا ہی یہ آیت وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلَّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب اُمت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہو گا“۔اربعین۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 420-421) پس یہ ہے ایک احمدی کی زندگی کا مقصد کہ کامل پیروی کرو تا نجات پاؤ۔اب کامل پیروی کس طرح ہو سکتی ہے؟ ہر احمدی کامل پیروی کی طرف متوجہ اس وقت قرار پائے گا جب ہر وقت یہ ذہن میں رکھے کہ اطاعت کے بہترین نمونے قائم کرنے ہیں۔اپنے عہد بیعت کا ہر دم خیال رکھنا ہے۔شرائط بیعت پر چلنے کی حتی المقدور کوشش کرنی ہے۔تب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اولاد میں شامل ہوں گے اور حضرت ابراہیم کی اس اولاد کی طرح جو نیکیوں پر قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنی، اس زمانہ کے ابراہیم کی کامل اطاعت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے۔۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑے گا۔آپ کو خلصین کی جماعت عطا فرما تا چلا جائے گا۔لیکن ہمارا کام یہ ہے کہ اپنی عبادتوں اور اپنے اعمال کے وہ معیار حاصل کرنے کی کوشش کریں ، اپنی مسجدوں کی آبادی کے وہ معیار حاصل کریں ، امن وسلامتی اور محبت کے وہ