خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 117
خطبات مسرور جلد ششم 117 خطبه جمعه فرموده 14 مارچ 2008 اس کو دبالے اور اس کے مطابق عمل نہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے حق میں پوری نیکی لکھے گا۔اس بدخیال کو دبانے کی وجہ سے اسے نیکی کی جزاء ملے گی۔پس یہ ہمارا خدا ہے، جو غفور بھی ہے اور حلیم بھی ہے۔پس خدا کی اس صفت حلیم کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے جو فوری طور پر نہیں پکڑتا بلکہ موقع دیتا ہے کہ انسان اپنی حالت میں تبدیلی پیدا کرے۔صفت حلیم کے ساتھ غفور کو لگا کر اس بات کا اعلان کیا کہ میں اپنے بندوں کے گناہوں اور غلط کاموں سے جو صرف نظر کرتا ہوں، درگزر کرتا ہوں، پردہ پوشی کرتا ہوں تو بندے کا یہ کام ہے کہ اس پر بجائے گناہوں میں بڑھنے کے استغفار سے کام لے اور میرے سے بخشش طلب کرے اور میری اس صفت سے فائدہ اٹھائے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 16۔مؤرخہ 14 اپریل تا10 اپریل 2008 ، صفحہ 5 تا صفحہ 7)