خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 174
174 خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اپریل 2008 خطبات مسرور جلد ششم پہنچانے والے بن سکیں گے۔ہماری تبلیغ کے نتائج بھی کامیاب ہوں گے اور ہم اللہ تعالیٰ کے انعامات کو پہلے سے بڑھ کر حاصل کرنے والے بنتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ یہ مسجد ہر لحاظ سے یہاں جماعت کے لئے با برکت کرے اور ہمیں اس کے بہترین ثمرات سے نوازے۔اب میں ایک انتظامی بات بھی یہاں بیان کرنا چاہتا ہوں جو ذیلی تنظیموں سے متعلق ہے۔یعنی انصار، خدام اور لجنہ۔ان ذیلی تنظیموں کو یا درکھنا چاہئے کہ ہر تنظیم کی ذمہ داری صرف اپنیمتعلقہ تنظیم کی حد تک ہے۔انصار اللہ نہ لجنہ اماء اللہ، نہ خدام الاحمدیہ کے معاملات میں دخل دے سکتے ہیں اور نہ ہی جماعتی پروگراموں اور جماعتی معاملات میں۔اسی طرح خدام اور لجنہ صرف اپنے دائرہ کار میں محدود ہیں اور جماعتی نظام ان تمام تنظیموں سے بالا ہے۔یہ بات بھی واضح ہو کہ ذیلی تنظیمیں اپنے معاملات میں براہ راست خلیفہ وقت کے ماتحت ہیں۔لیکن اپنے پروگرام بناتے وقت امیر سے مشورہ کر لیا کریں تا کہ جماعتی پروگراموں کے ساتھ ٹکراؤ نہ ہو۔دوسرے یادرکھیں کہ ذیلی تنظیم کا ہر مہر جماعت کا ایک فرد ہونے کی حیثیت سے جماعتی نظام کا پابند ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو محبت اور پیار سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ذاتی اناؤں سے بچائے ، خدا تعالیٰ کی رضا کا حصول آپ کا مقصد ہو۔آمین الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 20۔مؤرخہ 16 مئی تا22 مئی 2008ء صفحہ 5 تا 6 )