خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 477 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 477

477 خطبہ جمعہ 23 /نومبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم ہیں۔غیروں کو بلایا جاتا ہے ، ان سے کوششیں کرائی جاتی ہیں کہ آؤ اور ہماری مدد کرو بلکہ بعض تو اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ گو الفاظ میں تو نہیں لیکن عملاً یہ دعوت دے رہے ہیں کہ آؤ اور ہمارے ملک کو سنبھالو۔پس یہ لوگ تو ملک کے ہمدرد نہیں بلکہ ملک کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔اس بات پر فخر ہے، یہ لیڈر اس بات پر بڑے خوش ہیں کہ ہم نے 90 سالہ مسئلہ حل کر دیا۔اللہ رحم کرے ہمارے ملک پر بھی اور ان عقل کے اندھوں کی بھی آنکھیں کھولے۔اگر ان کی اصلاح نہیں ہو سکتی تو ایسے لیڈر ملک کو دے جو ملک کا در در کھنے والے ہوں، غریبوں کا خیال رکھنے والے ہوں۔اپنی ذاتی اناؤں اور مفادات کی بجائے ملک کے مفاد میں کام کرنے والے ہوں۔پس اس لحاظ سے ہر احمدی کو دعا کی طرف توجہ دینی چاہئے۔خاص طور پر پاکستانی احمدیوں کو جو پاکستان میں بھی رہتے ہیں اور باہر کی دنیا میں بھی رہتے ہیں۔پھر انڈونیشیا کے جو جماعتی حالات ہیں ان کا میں ذکر کرنا چاہتا ہوں۔آج کل پھر وہاں ابال آیا ہوا ہے۔بعض دور دراز کے چھوٹے قصبوں میں جہاں احمدی تھوڑی تعداد میں ہیں انہیں پھر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان کے گھروں پر حملے کئے جارہے ہیں۔مسجدوں پر حملے کر کے انہیں گرایا جارہا ہے۔ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے تا کہ جماعت چھوڑ دیں۔اور مقامی طور پر اس کی پشت پناہی بعض حکومتی ادارے کر رہے ہوتے ہیں تا کہ اس فساد کے حوالے سے پھر حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ کیونکہ اس وجہ سے احمدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے ( وہی پاکستان والی حکمت عملی اور یا کم از کم جواب جو بیرونی دنیا کو پاکستانی حکومتیں دیتی ہیں کہ ان کی جانوں کو خطرہ ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے )۔اس لئے ان کو اسمبلی میں حکومتی سطح پر غیر مسلم قرار دیا جائے تبھی امن قائم ہو سکتا ہے۔تو بڑی پلاننگ سے اب انہوں نے یہ ترکیب استعمال کی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ ان کے تمام مکروں کو توڑنے والا ہے اور انشاء اللہ توڑے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ ان کا یہ خیال کہ ہم اس طرح احمدیت کا خاتمہ کریں گے کبھی بھی صحیح ثابت نہیں ہو سکتا۔یہ ان لوگوں کی بڑی خام خیالی ہے۔پچھلے سو سال سے زائد عرصہ سے یہ کوشش ہو رہی ہے لیکن جہاں بھی کوشش ہوئی ہمیشہ نا کام ہوئے ہیں۔اگر کسی انسان کا کام ہوتا تو کب کی جماعت احمد یہ ختم ہو چکی ہوتی۔لیکن یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے اور اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے کہ بڑھے گا اور پھولے اور پھلے گا انشاء اللہ۔کوئی نہیں جو اس کو ختم کر سکے۔پس اس بات کی تو کوئی فکر نہیں کہ یہ لوگ احمدیت کو ختم کر سکیں یا انڈو نیشیا سے ختم کر سکیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں بھی بڑے مضبوط ایمان کے اور قربانیاں کرنے والے احمدی ہیں۔اگر کہیں کوئی اکا دُکا خوفزدہ ہو کر کچھ عرصہ کے لئے کوئی کمزوری ایمان دیکھاتا ہے یا یہ کسی کو خوفزدہ کر لیں تو اللہ تعالی اس سے زیادہ مضبوط ایمان کے احمدی عطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ یہی سلوک رہا ہے۔پاکستان میں غیر مسلم قرار دے کر