خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 478 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 478

خطبات مسرور جلد چهارم 478 خطبہ جمعہ 15 ستمبر 2006 تھیں۔انہوں نے بھی غانا میں حضرت مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کے ساتھ بڑی قربانی سے بڑا لمبا عرصہ گزارا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ایک جنازہ میجر سعید احمد صاحب کا ہے۔یہ حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے داماد تھے۔ان کے دو بیٹے واقف زندگی ہیں ایک مربی ہیں اور ایک نائب وکیل التعلیم ہیں۔سید حسین احمد اور سید جلید احمد۔اور ایک ہمارے ماریشس کے مربی ہیں، مظفر احمد سدھن صاحب، ان کی والدہ وفات پا گئی ہیں، ان کا جنازہ غائب بھی ہم ابھی پڑھیں گے۔اور ایک محد نگر کے ہمارے مربی عبدالناصر منصور صاحب کی والدہ سرور بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر ریاض احمد صاحب بھی وفات پاگئی ہیں۔۔انہوں نے ساتھ خط لگایا ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔سب کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ سب مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔