خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 234 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 234

خطبات مسرور جلد چہارم 234 خطبہ جمعہ 12 مئی 2006 ء پس یہ حکم بہت اہمیت کا حامل ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت اور ذکر کرنے والوں کے لئے یہ ضروری قرار دیا ہے کہ وہ نماز قائم کرنے والے ہوں۔نماز کو ان تمام لوازمات کے ساتھ ادا کرنے والے ہوں جو اس کا حق ہے اور جس کی تعلیم ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت قائم کر کے دی ہے کہ نماز با جماعت ادا کرنی ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں نمازیں ادا کرنی ہیں۔یہی چیزیں ہیں جو دین و دنیا کی حسنات لانے کا باعث بنیں گی۔یہاں آکر یہ نہ سمجھیں کہ آپ کے کام اور اس ملک کی جو مصروف زندگی ہے مجھے اس کے ساتھ اپنے آپ کو چلانے کے لئے نمازوں کو آگے پیچھے کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اس کے بغیر گزارا نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اللہ ہوں میری عبادت کرو۔اور ہمیشہ پیش نظر رکھو کہ معبود صرف میں ہی ہوں۔یہ دنیاوی مصروفیات اور مادی چیزیں اور دنیاوی کام تمہارے معبود نہیں ہیں۔یہ میری وجہ سے ہی ہے جو تمہیں سب کچھ مل رہا ہے کیونکہ میں رب بھی ہوں۔فرماتا ہے ﴿رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ۔هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا ( مریم : 66 ) آسمانوں اور زمین کا وہ رب ہے اور اس کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہے۔پس اس کی عبادت کر اور اس کی عبادت پر صبر سے قائم رہ۔کیا تو اس کا کوئی ہم نام جانتا ہے۔پس یا درکھیں کہ رب اللہ تعالیٰ ہے جو تمام چیزوں کا مہیا کرنے والا ہے۔ہر چیز کا وہ مالک ہے اور اسی سے ہمیں یہ نعمتیں مہیا ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ فرماتا ہے کہ جس طرح دوسری مخلوق کو مہیا کرتا ہوں اسی طرح تمہیں بھی کرتا ہوں۔پس صرف یہ نہ سمجھو کہ تمہارے زور بازو سے تمہیں یہ سب کچھ مہیا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ چاہے تو تمہارے کاروبار میں جو بظا ہر بڑے اچھے اور مفید فیصلے ہیں ان میں بھی بے برکتی پیدا کر سکتا ہے۔اور یہ بھی اللہ تعالیٰ اگر چاہے تو کر سکتا ہے اس کے لئے بہت آسان ہے کہ جس طرح دوسرے کیڑوں مکوڑوں اور جانوروں کو رزق مہیا کرتا ہے تمہیں بھی رزق مہیا کر دے۔دنیا نہیں آج ہزاروں لاکھوں لوگ اپنے کاروبار میں دیوالیہ ہور ہے ہیں۔اگر صرف ان کی عقل ہی کام کر رہی ہوتی تو یہ کاروبار کیوں دیوالیہ پن کا شکار ہو رہے ہوتے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا فضل مانگنا چاہئے۔ایک احمدی کا کام یہ ہے کہ مستقل مزاجی سے اس کے فضل کو حاصل کرنے کے لئے اس کی عبادت کرتا رہے، اس کے آگے جھکا رہے اس کے حکموں پر عمل کرتا رہے۔اور عبادت کے لئے جس طرح کہ میں نے پہلے بھی آیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میری عبادت اور ذکر کے لئے نماز قائم کرو۔پس اپنی نمازوں کی حفاظت کرنا ہر احمدی کا کام ہے۔اور یہ ہمارے ہی فائدے کے لئے ہے۔اللہ تعالیٰ کو نہ ہماری نمازوں کی ضرورت ہے اور نہ ہماری عبادتوں کی ضرورت ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ ﴾ (سورۃ الفرقان آیت : 78 ) کہ ان سے کہہ دے کہ میرا رب تمہاری پر واہ ہی کیا کرتا ہے اگر تمہاری طرف سے دعا نہ ہو۔یعنی یہ تمہاری دعا اور استغفار تمہارے فائدے کے لئے ہیں۔نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ کو بھی تمہاری کوئی پرواہ نہیں۔kh5-030425