خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 327 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 327

خطبات مسرور جلد چهارم 327 (27) خطبہ جمعہ 07 جولائی 2006 اللہ تعالیٰ کی صفتِ ناصر اور نصیر سیرت مسیح موعود علیہ الصلوة کی روشنی میں والسلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف مختلف فوجداری مقدمات میں مخالفین کی ناکامی و نامرادی اور آپ کی باعزت بریت اور دشمنوں کی ذلّت فرموده مورخہ 07 / جولائی 2006 ء(07/وفا 1385 حش) مسجد بیت الفتوح ، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: گزشتہ خطبے میں ، میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید و نصرت میں اللہ تعالیٰ کے ان نشانات کا ذکر کیا تھا جو اللہ تعالیٰ نے آسمان پر دکھائے یعنی چاند اور سورج گرہن۔پھر زمین پر آفات کی صورت میں ہونے والے نشانات۔پھر اللہ تعالیٰ سے علم پا کر ایسے علمی نشانات جن کی اس زمانے میں کوئی نظیر نہیں پیش کر سکتا۔آج میں اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کی اس تائید و نصرت کی چند مثالیں پیش کروں گا جو اُس نے آپ کی فرمائی اور ایسے دشمن کے خلاف اللہ تعالیٰ نے فرمائی جس نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی طرح دنیا کے سامنے آپ کو رسوا اور خائب و خاسر کیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر اپنے اس جری اللہ کی مددفرمائی، دشمن کی ہر کوشش الٹی پڑ گئی۔اور ان کی طاقت یا حکومت ان کے کوئی کام نہ آ سکی۔ان بے شمار نشانات میں سے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے دکھائے میں وہ چند مثالیں پیش کروں گا جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت اہم قرار دیا ہے اور یہ بھی تفصیل سے تو