خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 326 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 326

326 خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء خطبات مسرور جلد چہارم اللہ تعالیٰ دنیا کو عقل دے اور زمانے کے امام کو پہچاننے کی توفیق دے اور آپ کی گستاخی سے یہ باز آ جائیں۔ورنہ ہم روز نظارے دیکھتے بھی ہیں اور اس سے بڑھ کر بھی نظارے دکھائے جا سکتے ہیں کیونکہ خدائے غیور اور قدیر کی پکڑ بڑی سخت ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ میں فرمایا: گزشتہ دنوں میں UK کی شوریٰ ہو رہی تھی۔اس شوری کے دوران UK جلسہ کے لئے آلٹن کی جو نئی جگہ لی گئی ہے ، اس کے بارے میں لوگوں کو تجس تھا کہ کیا نام رکھا گیا ہے۔تو میں نے کہا تھا کہ صرف شوری کو نہیں بلکہ جمعہ کے دوران بتا دوں گا۔اس کے نام تو مختلف آئے تھے۔بعض لوگوں نے تجویز کئے تھے لیکن جو میں تجویز کر رہا ہوں وہ نام ہے حَدِيْقَةُ الْمَهْدِى kh5-030425