خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 145
خطبہ جمعہ 17 / مارچ 2006ء 145 (11) خطبات مسرور جلد چهارم مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ اپنے مسائل خود حل کرنے کی بجائے ان مغربی ممالک کے مرہون منت ہیں جو انہیں مزید اپنے شکنجہ میں جکڑتے چلے جارہے ہیں رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا اگر مسلم اُمہ تقویٰ پر چلے تو پھر اس پر اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق رحم ہوگا فرمودہ مورخہ 17 / مارچ 2006ء (17 /امان 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج سے تقریباً 15-16 سال پہلے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے عالم اسلام کی حالت کا نقشہ کھینچا تھا کہ اپنوں اور غیروں نے مسلمانوں کو جو نقصان پہنچایا ہے، یا اُس وقت پہنچارہے تھے اور جو اب تک پہنچارہے ہیں۔اور خاص طور پر عرب دنیا کی جو حالت ہے اور جس میں مزید بگاڑ پیدا ہورہا ہے اور مغرب کے بعض ممالک اپنی گرفت میں رکھنے کے لئے ان عرب ممالک کی جو حالت بنا رہے ہیں یا جو اس وقت بنارہے تھے، ابھی تک وہی حالت چل رہی ہے۔اس کا نقشہ جیسا کہ میں نے کہا آپ نے kh5-030425