خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 241
خطبہ جمعہ 19 رمئی 2006 ء 241 20 خطبات مسرور جلد چہارم سنگاپور ، آسٹریلیا، جاپان، نجی اور نیوزی لینڈ کا تاریخی دورہ وہاں کے مخلص احمدی احباب کے ایمان افروز حالات و واقعات خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرموده مورخہ 19 مئی 2006 ء (19 ہجرت 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن آج میں اپنے سابقہ طریق کے مطابق جو میں رکھتا رہا ہوں، سفر کے مختصر حالات بیان کروں گا۔یہ دورہ جیسا کہ آپ نے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دیکھا سنگا پور، آسٹریلیا، جاپان اور پیسیفک کے بعض جزائر پر مشتمل تھا جن میں نجی اور نیوزی لینڈ وغیرہ تھے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سفر میں بھی ہمیشہ کی طرح اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر اپنی تائیدات کے نظارے دکھائے اور ہر قدم پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کے وعدے پورے ہوتے ہمیں نظر آئے۔ہمارے سفر کی پہلی منزل سنگا پور تھی۔یہاں چھوٹی سی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخلاص رکھنے والی جماعت ہے۔یہاں کیونکہ بعض ایسی پابندیاں ہیں جنکی وجہ سے باہر سے کسی جانے والے کیلئے حکومتی اداروں سے تقریر وغیرہ کرنے کی اجازت لئے بغیر کوئی پبلک گیدرنگ (Public Gathering) میں تقریر نہیں ہو سکتی اس لئے وہاں جلسہ تو نہیں ہوالیکن جو چند دن ہم وہاں ٹھہرے اس میں جلسے کا ہی سماں تھا۔یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے،شہر بھی ہے ملک بھی ہے، ملائشیا کے ساتھ لگتا ہے۔سمندر سے ایک کلومیٹر کا فاصلہ ہے اس پر ملائشیا سے جوڑنے کے لئے پل بنا ہوا ہے۔اس لئے ملائشیا سے بھی کافی لوگ وہاں آگئے تھے اور ملائشیا میں بھی کیونکہ جماعت پر پابندی ہے وہاں جایا تو نہیں جاسکتا تھا لیکن آنے والوں کے چہروں سے جو حسرت تھی کہ آپ ہمارے ملک میں حالات کی وجہ سے نہیں آسکتے وہ ایک جذباتی کیفیت پیدا کر دیتی تھی۔kh5-030425