خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 368
خطبات مسرور جلد سوم 368 خطبہ جمعہ 17 / جون 2005ء اسی لئے کہ اپنی نیکیاں خود نہیں کر رہے ہوتے کبھی پوچھوتو نماز پڑھی نہیں ہوتی لیکن جماعت پر اعتراض ہوتا ہے اس طرح سے انسان دل کا اندھا ہو جاتا ہے۔(ملفوظات جلد نمبر 5 صفحه 455 456 جدید ایڈیشن - الحكم صفحه 4 تا 6 مورخہ 2 مارچ 1908ء ) | اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے مطابق تقویٰ پر چلنے والا بنائے۔ہم اپنی عبادتوں کے معیار قائم کرنے والے ہوں اور نیکیوں میں بڑھنے والے ہوں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہمارے پیش نظر رہے۔اللہ سب کو توفیق دے۔آمین 谢谢谢