خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 369 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 369

خطبات مسرور جلد سوم 369 (24) خطبہ جمعہ 24 / جون 2005ء نمازوں کی حفاظت اور اس کی برکات عبادات کے ساتھ آپس میں محبت واخوت کی تلقین جماعت احمدیه کینیڈا کے 29 ویں جلسه سالانه سے افتتاحی خطاب خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 2005ء بمقام انٹرنیشنل سینٹر۔ٹورانٹو ( کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیڈا کا جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے اور اس خطبہ کے ساتھ ہی آغاز ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ جلسہ آپ کے لئے ، تمام شامل ہونے والوں کے لئے اور کسی مجبوری کی وجہ سے نہ شامل ہونے والوں کے لئے بھی بے شمار برکات کا حامل بنائے، بے شمار برکات لانے والا ہو، پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے والا ہو۔سب کو تقویٰ میں بڑھانے والا ہو اور جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان جلسوں کا انعقاد فر مایا تھا اس کو پورا کرنے والا ہو۔ہمیشہ ہمارے پیش نظر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا قیام اور اس کے حکموں پر عمل کرنا ہو۔اور اس کے لئے ہم اپنے آپ میں بھی تبدیلیاں پیدا کرنے والے ہوں اور اپنی نسلوں میں بھی یہ تعلیم جاری رکھنے والے ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ان جلسوں کا مدعا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ۔۔