خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 322
خطبات مسرور جلد سوم 322 خطبہ جمعہ 27 رمئی 2005 ء لانے والوں کو جو عمل صالح بھی کر رہے ہوں، اپنی قدرت دکھاتا ہے اور اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔پس اپنے پر رحم کریں، اپنی نسلوں پر رحم کریں اور فضول بحثوں میں پڑنے کی بجائے یا ایسی بحثیں کرنے والوں کی مجلسوں میں بیٹھنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اور وعدے پر نظر رکھیں اور حضرت مسیح موعود کی جماعت کو مضبوط بنائیں۔جماعت اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت پھیل چکی ہے اس لئے کسی کو یہ خیال نہیں آنا چاہئے کہ ہمارا خاندان، ہمارا ملک یا ہماری قوم ہی احمدیت کے علمبر دار ہیں۔اب احمدیت کا علمبر دار وہی ہے جو نیک اعمال کرنے والا ہے اور خلافت سے چمٹا ر ہنے والا ہے۔تین سال کے بعد خلافت کو 100 سال بھی پورے ہو رہے ہیں۔جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی سے پہلے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے جماعت کو بعض دعاؤں کی طرف توجہ دلائی تھی تحریک کی تھی۔میں بھی اب ان دعاؤں کی طرف دوبارہ توجہ دلاتا ہوں۔ایک تو آپ نے اس وقت کہا تھا کہ سورۃ فاتحہ روزانہ سات بار پڑھیں۔تو سورۃ فاتحہ کوغور سے پڑھیں تا کہ ہر قسم کے فتنہ وفساد سے اور دجل سے بچتے رہیں۔پھر رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِيْنَ کی دعا بھی بہت دفعہ پڑھیں۔اور اس کے ساتھ ہی ایک اور دعا کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو پہلوں میں شامل نہیں تھی کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّاب - ب بھی دلوں کو سیدھا ر کھنے کے لئے بہت ضروری اور بڑی دعا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے خواب میں یہ دیکھا تھا کہ حضرت مسیح موعود آئے ہیں اور فرمایا ہے کہ یہ دعا بہت پڑھا کرو۔پھر اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ پڑھیں۔پھر استغفار بہت کیا کریں۔اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلَّ ذَنْبٍ وَاتُوْبُ إِلَيْهِ - پھر درود شریف کافی پڑھیں۔ورد کریں۔آئندہ تین سالوں میں ہر احمدی کو اس طرف