خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 224
$2004 224 خطبات مسرور پاکبازی اور راستبازی ان کو سکھاؤ ( ظاہر ہے جب تک آپ خود اس پر عمل نہیں کریں گے سکھا بھی 66 نہیں سکتے )۔ہماری طرف سے صرف سمجھانا شرط ہے اس پر عملدرآمد کرنا تمہارا کام ہے۔(ملفوظات جلدسوم صفحه ٤٣٤ اکتوبر ١٩٠٣ء) اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح معنوں میں تقویٰ پر قائم کرے، ہم اپنی نسلوں کی بھی اس طرح تربیت کریں کہ وہ بھی تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والی ہوں۔اور کبھی ہم یا ہماری نسلیں اللہ تعالیٰ کے احکامات سے دور جانے والی نہ ہوں۔ہم سب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی نصائح پر عمل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والے ہوں۔اس کا فضل مانگنے والے ہوں۔جس مقصد کے لئے یہاں ہم اس جلسے میں اکٹھے ہوئے ہیں اس مقصد کو حاصل کرنے والے ہوں۔سفروں میں اللہ تعالیٰ ہمیں خاص طور پر دعاؤں میں مشغول رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور روحانیت اور تقویٰ میں ترقی عطا فرمائے اور جب ہم اپنے گھروں میں پہنچیں تو ہم اپنے اندر ایک تبدیلی محسوس کر رہے ہوں۔تا کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو دنیا میں پھیلانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے