خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 811
$2004 811 خطبات مسرور کوشش کریں۔بہر حال جیسا کہ جماعت کے ساتھ ہمیشہ سے اللہ تعالیٰ کا سلوک رہا ہے کہ ہر سال گزشتہ سال سے آگے بڑھنے والا ہوتا ہے، جماعت کو قربانیوں کی توفیق ملتی ہے۔اس سال بھی خدا تعالیٰ نے فضل فرمایا ہے اور جماعت کو غیر معمولی قربانی کی توفیق ملی ہے۔اور اللہ کے فضل سے اس وقت تک 127 ممالک تحریک جدید میں شمولیت کی توفیق پاچکے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق مجموعی طور پر جو تحریک جدید کی مالی قربانی ہے وہ 31لاکھ 60 ہزار پونڈ ہے۔جو گزشتہ سال سے 3لاکھ 48 ہزار پونڈ زیادہ ہے۔اور پوزیشنز کے لحاظ سے باوجود غربت کے پاکستان نے اپنی پہلی پوزیشن قائم رکھی ہے۔اور امریکہ نے بھی اپنی گزشتہ سال کی طرح دوسری پوزیشن قائم رکھی ہے۔لیکن اوسط فیصد ادائیگی کے لحاظ سے جو فی احمدی ادائیگی ہے اس لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پہ ہے۔اور آپ لوگوں کے لئے بھی ایک خوشخبری ہے کہ اس سال جو ایک جگہ آپ نکے ہوئے تھے اس سے قدم آگے بڑھایا ہے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔اور 35 فیصد زائد ادا ئیگی ہوئی ہے۔یہ کفرٹوٹا تو نہیں ہو سکتا قسم ٹوٹی خدا خدا کر کے ہوسکتا ہے۔ماشاء اللہ جماعت برطانیہ بھی مالی قربانی میں بہت بڑھ رہی ہے۔مساجد کے لئے بھی بڑی رقوم پیش کر رہی ہے۔مساجد بھی تعمیر ہورہی ہیں اور تحریکات بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزا دے بلکہ تمام دنیا کے تمام چندہ دینے والوں کو جزا دے اور ان کے مال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔مجموعی قربانی کے لحاظ سے ملکوں میں پہلے نمبر پر پاکستان، دوسرے پہ امریکہ، تیسرے پہ برطانیہ، چوتھے پہ جرمنی پانچویں پر کینیڈا۔ویسے جرمنی والوں کو بھی کوشش کرنی چاہئے۔اسی طرح کینیڈا کو بھی، چھٹے پہ انڈونیشیا، ساتواں ہندوستان، آٹھویں پرہ، بلجیم، نویں پر سوئٹزر لینڈ، دسویں پر آسٹریلیا اور ماریشس۔اور مڈل ایسٹ کی جماعتوں میں سعودی عرب، ابوظہبی اور افریقہ میں غانا نے