خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 810
$2004 810 خطبات مسرور نے دے دیئے۔اللہ تعالیٰ بعض دفعہ فوری طور پر نظارے دکھا دیتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے چاہے بچوں کی طرف سے معمولی رقم ہی دیں لیکن اخلاص سے دی ہوئی یہ معمولی رقم بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے بڑا اجر پانے والی ہوتی ہے۔اور جماعت میں اللہ تعالیٰ بہت سوں کو یہ نظارے دکھاتا ہے۔اور پھر اسی چندے کی وجہ سے ، ان برکتوں کی وجہ سے پھر آپ کے گھر برکتوں سے بھر تے چلے جائیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک وقت فرمایا تھا کہ تحریک جدید کا جو نظام ہے، تحریک ہے، یہ نظام وصیت کے لئے ارہا ہے کے طور پر ہے یعنی اس کی وجہ سے نظام وصیت بھی مضبوط ہو گا۔یہ مالی قربانیوں کی عادت ڈالنے کی بنیاد ہوگی۔یہ پیشرو ہے، یہ آگے چلنے والی چیز ہے، اطلاع دینے والا جو ایک دستہ ہوتا ہے اس طرح ہے۔لوگوں کو اطلاع دیتا چلا جائے گا کہ ایک عظیم نظام اس کے پیچھے آ رہا ہے یہ نظام وصیت کہلائے گا۔اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ نظام وصیت کے ساتھ نظام خلافت کا بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔اب اس نظام وصیت کے ساتھ ہی قربانیوں کے معیار بھی بڑھنے ہیں۔تو پہلے قربانیوں کی عادت ڈالنے کے لئے تحریک جدید کا نظام ہی ہے۔اور پھر ان قربانیوں کے معیار بڑھنے سے حقوق العباد کے ادا کرنے کے معیار بھی بڑھیں گے۔پس جماعتیں اس طرف بھر پور توجہ دیں، خاص طور پر توجہ دیں تا کہ آئندہ نظام وصیت بھی مضبوط بنیادوں پر اس قربانی کی وجہ سے قائم ہو۔اب کچھ اعداد و شمار کے ساتھ میں دفتر اول کے 71 ویں سال کا، دفتر دوم کے 61 ویں سال، دفتر سوم کے 40 ویں سال کا دفتر چہارم کے 20 ویں سال کا اور دفتر پنجم کے پہلے سال کا اعلان کروں گا۔اور اس خواہش کا دوبارہ اعادہ کرتا ہوں، دوبارہ دوہراتا ہوں کہ دفتر دوم، سوم اور چہارم میں جو شامل لوگ ہیں وہ اپنے دفتر اول کے بزرگوں کے کھاتے دوبارہ زندہ کرنے کی