خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 812
$2004 812 خطبات مسرور قابل ذکر ترقی کی ہے۔اللہ سب کو جزا دے۔اور تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے افراد کی جو تعداد ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال کافی اچھا اضافہ ہوا ہے۔4لاکھ 18 ہزار سے زیادہ تعداد ہو چکی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے پہ 34 ہزار زائد ہے۔اس میں غانا، انڈونیشیا، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کی جماعتوں نے نمایاں کام کیا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا اگر مزید توجہ کی جائے نو مبائعین کو بھی چندے کی عادت ڈالنے کے لئے اس میں شامل کرنے کی کوشش کریں، ایک مہم چلائیں تو انشاء اللہ میرے خیال میں یہ اضافہ ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہوسکتا ہے صرف توجہ کی ضرورت ہے۔پاکستان کا کیونکہ اپنا ایک علیحدہ بھی مقابلہ چل رہا ہوتا ہے اس لئے ان کو اس بات کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ پتہ لگے کہ کون کون کس پوزیشن پر آیا ہے۔تو اس میں اوّل لاہور ہے، دوم کراچی ہے، سوم ربوہ ہے، اور اس کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخو پورہ ، ڈیرہ غازی خان، نواب شاہ اور اوکاڑہ ہیں۔اور ضلعی طور پر سیالکوٹ ، میر پور خاص، بہاولنگر، پشاور، بہاولپور، نارووال، بدین، جہلم ، سانگھڑ اور وہاڑی۔تو یہ ہیں ساری پوزیشنیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی جماعتوں کے لئے بھی میں خاص طور پر دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔یہ دونوں ملک ایسے ہیں جہاں شر پسند بڑی شدت سے آج کل مخالفت پر تلے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔خاص طور پر بنگلہ دیش میں ان دنوں میں زیادہ ہی شر پھیل رہا ہے۔ابھی تک تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش کی حکومت بڑی عقل سے چل رہی ہے۔آج بھی ڈھا کہ میں ایک مسجد میں مخالفین کے حملے کا ارادہ تھا۔بلکہ ارادہ کیا تھا! حملہ کرنے کے لئے آئے تھے کافی بڑی یعنی ہزاروں کی تعداد میں لیکن پولیس نے کارروائی کی تو سب کو بھگا دیا۔پولیس بھی حکومت نے کافی تعداد میں بھیجی تھی۔ان لوگوں کی ہمت تو اتنی ہے کہ قربانی کے نام پہ جنت لینے کے لئے