خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 802
$2004 802 خطبات مسرور آگے بڑھیں اور فرشتوں کی دعائیں لینے والے بنیں تا کہ آپ کی اولادیں بھی اس قربانی سے فیض پاتی رہیں۔یہی سب سے بڑا خزانہ ہوگا جو آپ اپنی اولادوں کے لئے ان دعاؤں کا چھوڑ کر جائیں گے۔ایک روایت میں آتا ہے۔ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔دو شخصوں کے سوا کسی پر رشک نہیں کرنا چاہئے ، ایک وہ آدمی جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے اس کو راہ حق میں خرچ کر دیا۔دوسرے وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے سمجھ، دانائی اور علم و حکمت دی جس کی مدد سے وہ لوگوں کے فیصلے کرتا اور لوگوں کو سکھاتا ہے۔(بخاری کتاب الزكواة باب انفاق المال في حقه پرانے بزرگوں کے کھاتوں کے علاوہ تو ماشاء اللہ اس وقت جو بعض جگہوں پر قربانی کا معیار ہے۔جماعت میں بہت اعلیٰ معیاری قربانیاں ہیں۔جماعت قابل رشک نمونے دکھاتی ہے اور دکھا رہی ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر سال یہ سلسلہ آگے ہی بڑھتا چلا جارہا ہے لیکن ان معیاروں کو قائم رکھنے کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو بھی تلقین کرتے رہیں۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے گھر کی کھانوں کی چیزوں میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کرے، بشرطیکہ بگاڑ کی نیت نہ ہو تو اس عورت کو بھی ویسا ہی ثواب ملے گا جیسا کہ اس کے خاوند کو اس مال کے کمانے کی وجہ سے ملا۔( بخاری، کتاب الزكواة، باب اجر المرءة اذا تصدقت من بيت زوجها۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ رقم خاوند کی ہے۔اگر وہ خرچ کرتی ہے تو دونوں کو اس کا ثواب مل رہا ہے۔جماعت پر بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے کہ ہماری جماعت کی خواتین اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت آگے بڑھ جاتی ہیں۔اور اپنی ضرورتوں اور خواہشوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں۔پھر بعض عورتوں کے ہاتھوں میں اتنا سگھڑ پن ہوتا ہے کہ عام طور پر گھر والوں کو محسوس بھی نہیں ہوتا اور اسی طرح گھر کا نظام چل رہا ہوتا ہے، گھر کا وہی معیار قائم رہتا ہے اور اس میں سے بچت کر کے وہ