خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 192
خطبات مسرور $2004 192 تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وَالَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَمْرُهُمْ شُوْرَى بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُوْنَ (سورۃ شوری آیت (۳۹) اور جو اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا امر باہمی مشورے سے طے ہوتا ہے اور اس میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا خرچ کرتے ہیں۔آئندہ چند دنوں میں بعض ممالک کی جماعتوں میں مجالس شوریٰ منعقد ہونے والی ہیں اور یہ سلسلہ کئی ماہ تک چلتے رہنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔جماعتوں کی طرف سے مجالس شوری کے پیغام بھجوانے کا اظہار ہوتا ہے،اب یہ بہت مشکل ہو گیا ہے کہ براہ راست ایم ٹی اے پر ہر ملک کی مجلس شورای کے لئے پیغام بھیجا جائے یا کچھ کہا جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر ملک میں جماعتیں پھیل رہی ہیں، اور جیسا کہ میں نے عرض کیا اب یہ سلسلہ کافی لمبے عرصے تک چلتا ہے۔بہر حال آج کا خطبہ میں نے شورای کے مضمون پر دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ جماعتیں اپنی اپنی مجالس شورای کے موقع پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔شوری کے متعلق چند بنیادی باتیں ہیں جو میں عرض کروں گا۔علاوہ ممبران شوری کے عمومی طور پر جماعت کے افراد کے لئے بھی ان کے علم میں لانا مناسب ہے کیونکہ اگر وقتا فوقتا اس کی اہمیت اور طریق کار کے بارے میں نہ بتایا جائے تو بعض پرانے تجربہ کار بھی بعض پہلو مجلس شورای کی اہمیت