خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 206
206 $2004 خطبات مسرور امراض کو ہی دیکھ لیا جائے کہ ہزار ہا مصائب کے پیدا کرنے کو کافی ہیں لیکن جو تقویٰ کے قلعہ میں ہوتا ہے وہ ان سے محفوظ ہے۔اور جو اس سے باہر ہے وہ ایک جنگل میں ہے جو درندہ جانوروں سے بھرا ہوا ہے۔(ملفوظات جلد اول صفحه ۹ - ۱۰ - رپورٹ جلسه سالانه (۱۸۹۷ اللہ تعالیٰ ہم سب کو تقویٰ پر چلتے ہوئے اپنے تمام کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں احباب جماعت کو دعا کی غرض سے بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔کل انشاء اللہ تعالیٰ میں افریقہ کے بعض ممالک کے دورے پہ جا رہا ہوں اور بعض ممالک ایسے ہیں جن میں خلیفہ وقت کا یہ پہلا دورہ ہے۔اور ان ممالک میں جماعتیں بھی خلافت رابعہ میں قائم ہوئی تھیں۔دعا کریں اور بہت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر قدم پر اپنی رحمتوں اور فضلوں کے نشان دکھاتا رہے۔اور دورے کو غیر معمولی کامیابی سے نوازے۔اس کے فضل کے بغیر تو ہم ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے۔اللہ تعالیٰ محض اور محض اپنے فضل سے دنیا کے ہر ملک میں اسلام اور احمدیت کی فتوحات کے نظارے دکھائے اور دشمن کے ہر شر سے ہر احمدی کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر احمدی کے ایمان واخلاص کو بڑھا تار ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ کوشش ہوگی کہ وہاں سے بھی ایم ٹی اے کے ذریعے سے جماعت سے رابطہ رہے لیکن جس حد تک یہ ممکن ہو سکا۔بعض ممالک میں سے شاید نہ ہو سکے لیکن بہر حال انشاء اللہ رابطہ رہے گا۔دعاؤں میں یا درکھیں۔