خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 357 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 357

$2003 357 خطبات مسرور چاہئے اور اسی پر ہم راضی ہیں۔لیکن ساتھ ہی حضور کے لئے دعا نکلتی ہے اور دعائیں کرتے رہنا چاہئے۔پھر فروری ۲۰۰۱ ء میں حضور نے اس میں تھوڑی سی انتظامی تبدیلیاں کیں اور پانچ ملین پاؤنڈ کی مزید تحریک فرمائی اس مسجد کو مکمل کرنے کے لئے اور انتظامی لحاظ سے اس کی نگرانی مکرم رفیق حیات صاحب، امیر جماعت UK کے سپرد کی اور ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس کمیٹی کے کو آرڈینیٹر مکرم ناصر خان صاحب تھے۔انہوں نے ماشاء اللہ بڑی محنت سے ، ان تھک محنت سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا، جو منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس کو اختتام تک پہنچایا۔اور ان کے ساتھ کچھ دوسرے دوست بھی تھے جنہوں نے دن رات محنت کی اور قابل ذکر اس میں سے انجم عثمان صاحب ہیں اور اس کے علاوہ ساری ٹیم ہے ہر ایک کا فرداً فرد نام لینا مشکل ہے۔اس لئے تمام وہ احباب جنہوں نے دن رات ایک کر کے مسجد کی تعمیل میں حصہ لیا ان سب کو دعاؤں میں یا درکھیں۔ان خدام کو،Volunteers کو بھی جنہوں نے وقار عمل کیا۔ان سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔پھر انگلستان کی جماعت کے علاوہ دنیا بھر کے مخلصین مردوں نے عورتوں نے دل کھول کر اس مسجد کی تعمیر میں مالی قربانیاں پیش کیں۔بچوں نے اپنے جیب خرچ ، عورتوں نے اپنے زیورات پیش کر کے اپنی روایات کو زندہ رکھا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ مالی قربانیوں کے علاوہ مسجد کی تعمیر میں وقار عمل کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔اس میں قادیان کے اور جرمنی کے خدام کو نمایاں خدمت کرنے کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان سب کو خدمت کرنے والوں کو جنہوں نے مالی قربانی کی یا وقت کی قربانی کی اپنے فضلوں اور رحمتوں کی بارش برساتے ہوئے ہمیشہ نو از تار ہے۔اب اس مسجد کے نقشے کے بارہ میں کچھ عرض کر دوں۔اس کا مستقف حصہ یعنی Covered Area تقریباً ۳۵۰۰ مربع میٹر ہے۔(تین ہزار پانچ سو مربع میٹر ) جس میں انداز اچار ہزار کے قریب نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اور مسجد کے اس کامپلیکس کے ساتھ ملحقہ بڑے بڑے ہال بھی ہیں ، ان کو بھی شمار کر لیا جائے تو تقریباً دس ہزار آدمی اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس مسجد میں جو کارپٹ بچھایا گیا ہے۔اس میں بھی امریکہ کے ایک دوست منور احمد صاحب نے بڑی محنت سے وہاں سے کارپٹ مہیا کیا اور خود آ کے اپنی ٹیم کے ساتھ اس کو بچھایا۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزاء دے۔