خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 356 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 356

خطبات مس $2003 356 تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی قُلْ اَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَاقِيْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّادْعُوْهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الذِيْنَ كَمَا بَدَاكُمْ تَعُوْدُوْنَ۔فَرِيقًا هَدَى وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَلَةُ۔إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيْطِيْنَ اَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ۔بَنِي آدَمَ خُذُوا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ (سورة الاعراف آیات ۳۰ تا ۳۲) اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج انشاء اللہ تعالی ، بلکہ اس وقت جمعہ کے خطبہ کے ساتھ، اس مسجد کا جس کا نام حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بیت الفتوح رکھا تھا، افتتاح کیا جا رہا ہے، الحمدللہ اس کی مختصر تھوڑی سی تاریخ نہیں بتادیتا ہوں۔۱۹۹۵ ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریک فرمائی تھی اور ابتداء میں جماعت احمد یہ عالمگیر کو یہ تحریک کی تھی کہ اس مسجد کے لئے پانچ ملین پاؤنڈز اکٹھے کئے جائیں۔اور پھر ۱۹۹۶ء میں تقریب سوا دوملین پاؤنڈ ز با ۲ ۲۳۰ ملین پاؤنڈز کی رقم سے پانچ ایکڑ کا رقبہ یہاں خریدا زیا۲ گیا۔اور اکتوبر ۱۹۹۹ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کا سنگ بنیاد رکھا جس میں بیت الفکر، قادیان کی اینٹ استعمال کی گئی۔اس وقت قدرتی طور پر جذباتی لحاظ سے ہمیں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد بھی آرہی ہے کہ جس منصو بہ کو انہوں نے شروع کیا تھا اس کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے فرماتے۔لیکن بہر حال جو الہی تقدیر ہے اس پر ہمیں راضی رہنا