خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 290
290 $2003 خطبات مسرور چلا جائے گا جب تک یہ دنیا قائم ہے۔تو آپ کو بھی درود بھیجنے کی وجہ سے، اس ذاتی تعلق کی وجہ سے، جو ہمیں آنحضرت ﷺ کی ذات سے ہے اور ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ ﷺ پر نازل ہونے والے فیض سے اُن لوگوں کو بھی حصہ ملتا رہے گا جو ایک سچے دل کے ساتھ آپ پر درود بھیج رہے ہوں گے۔مگر شرط یہی ہے کہ ایک جوش، ایک محبت ہو جو درود پڑھتے وقت آپ کے اندر پیدا ہورہا ہو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس کثرت سے درودشریف پڑھنے پر آپ پر جو بے انتہاء برکتیں نازل ہوئیں اس بارہ میں آپ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے میں ایک زمانے تک مجھے استغراق رہا۔کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق راہیں ہیں۔بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں۔جیسا کہ خدا بھی فرماتا ہے وَابْتَغُوْا إِلَيْهِ الْوَسِيْلَةَ (مائده آیت ۳۳)۔تب ایک مدت کے بعد کشفی حالت میں میں نے دیکھا کہ دوستے آئے ہیں اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک بیرونی راستے سے میرے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں اور کہتے ہیں هَذا مَا صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ ، الا بالله۔(حقيقة الوحى - حاشیه صفحه ۱۲۸ - تذکره - صفحه ۷۷ ـ مطبوعه ١٩٦٩ء) تو اس میں آپ فرما رہے ہیں کہ کیونکہ میں اپنے پیدا کرنے والے خالق کو ، مالک کو حاصل کرنا چا ہتا تھا اور مجھے یہ پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا اتنا آسان کام نہیں۔اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کا راستہ کوئی آسان راستہ نہیں۔بڑا مشکل اور کٹھن راستوں سے گزر کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔تو اس قرب کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہی ، آپ فرماتے ہیں کہ اب صلى الله مجھ تک یعنی اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا اب ایک ہی ذریعہ ہے، ایک ہی وسیلہ ہے اور وہ محمد رسول اللہ علی ہیں۔تو آپ یہ فرمارہے ہیں کہ میں نے اس سے سبق لیتے ہوئے آپ ﷺ پر بہت زیادہ درود بھیجا۔اور گویا اس طرح تھا کہ میں ہر وقت اس ایک خیال میں ڈوبار ہتا تھا اور آپ پر درود بھیجتا رہتا تھا تو نتیجتا اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتانے کے لئے کہ تم بھی اب اس وسیلہ سے میرا قرب پاچکے ہو مجھے کشفی حالت میں یہ نظارہ دکھایا کہ دو آدمی جن کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں، اندرونی اور بیرونی راستے سے میرے گھر میں داخل ہوئے اور کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ پر