خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 68

خطبات مسرور جلد 13 68 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 جنوری 2015ء کے متعلق بتایا کہ اس کا اس وجہ سے اب اخراج بھی ہوا ہے۔خطبے کے بعد جب خطبہ ثانیہ شروع ہوا تو اس خطبے کے دوران ہی ایک صاحب کھڑے ہو کر حضرت خلیفہ ثانی سے پوچھنے لگے کہ حضور! جس شخص کا اخراج کا اعلان ہوا ہے اس کا نام کیا ہے؟ اس پر ایک دوسرے صاحب بولے۔خطبے میں بولنا نہیں چاہئے۔حضرت مصلح موعود مسکرائے اور پھر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک واقعہ سنایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ مجلس میں اپنی تلاشی کا واقعہ سنارہے تھے۔یہ تلاشی پنڈت لیکھرام کے واقعہ کے قتل کے سلسلے میں سپر نٹنڈنٹ پولیس گورداسپور نے لی تھی۔آپ نے فرمایا سپر نٹنڈنٹ پولیس ایک چھوٹے دروازے میں سے گزرنے لگا تو اس کے سر کو سخت چوٹ آئی۔دروازے کی چوگاٹ سے ٹکرا گیا اور سر چکرا گیا۔ہم نے اسے دودھ پینے کو کہا لیکن اس نے انکار کیا کہ اس وقت میں تلاشی کے لئے آیا ہوں اور یہ میرے فرض منصبی کے مخالف ہو گا۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے یہی جواب دیا۔) حضرت مصلح موعود کہتے ہیں کہ اس پر یہی صاحب جواب بولے ہیں جھٹ بولے (حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے انہوں نے سوال کیا کہ ) حضور! اس کے سر میں سے خون بھی نکلا تھا یا نہیں ؟ حضرت صاحب ہنسے اور فرمایا میں نے اس کی ٹوپی اتار کر نہیں دیکھی تھی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 13 صفحه 110 ) تو بعض لوگوں کو اسی طرح بلا وجہ بولنے کی عادت ہوتی ہے۔بہر حال خطبے میں بولنا منع ہے لیکن دوسرے صاحب نے بول کر جو نصیحت کی تھی کہ خطبے میں بولنا منع ہے ان کا بھی عمل غلط تھا۔اشارہ کیا جاتا ہے یا بعد میں کہا جاتا ہے۔اس پر حضرت مصلح موعود نے ایک اور لطیفہ سنایا کہ ایک شخص مسجد میں آیا۔نماز با جماعت ہو رہی تھی۔اُس نے اونچا سلام کیا تو نمازیوں میں سے ایک نے وعلیکم السلام اسی طرح اونچا کہہ دیا۔تو اس کے ساتھ جو دوسرا نمازی کھڑا تھا اس کو کہنے لگا تمہیں پتا نہیں نماز میں بولا نہیں کرتے۔تم نے جواب کیوں دیا ؟ بہر حال یاد رکھنا چاہئے کہ خطبہ بھی نماز کا حصہ ہے اس لئے خطبے میں بھی بولنا منع ہے۔سوائے اس کے کہ اگر کہیں بولنا ہو، کسی کو روکنا ہوتو امام جو خطبہ دے رہا ہے وہ بول سکتا ہے۔نماز میں تو امام بھی نہیں بول سکتا۔گھروں میں بھی خاص طور پر بچوں کی ابھی سے اس بات کی تربیت کرنی چاہئے کہ جس طرح نماز میں بولنا منع ہے اسی طرح خطبے میں بھی بولنا منع ہے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 13 فروری 2015 ء تا 19 فروری 2015 جلد 22 شماره 07 صفحه 05 تا08)