خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 53
خطبات مسرور جلد 13 53 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 جنوری 2015ء ہے اس لئے درویشان ہندوستان میں شادیاں کروالیں۔اس کی تعمیل میں مکرم بشیر احمد صاحب حافظ آبادی کو یوپی (UP) سے یہ رشتہ 1951ء میں ملا۔مرحومہ مبارکہ بیگم صاحبہ صوم وصلوۃ کی بہت پابند تھیں ،نیک اور مخلص خاتون تھیں۔جماعتی تحریک پر اپنا زیور چندہ میں ادا کر دیا۔لمبے صبر آزما درویشی دور میں اپنے خاوند کے ساتھ نہایت صبر اور شکر کے ساتھ گزارا کیا۔ہر قسم کے حالات میں ان کا ساتھ دیا۔اب تو اللہ کے فضل سے حالات بڑے بہتر ہیں۔شروع زمانہ درویشوں کا بہت تنگی کا زمانہ تھا۔خلافت سے گہری وابستگی تھی اور مرحومہ کے ایک بیٹے مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلیٰ تحریک جدید قادیان ہیں اور صد ر مینجمنٹ کمیٹی فضل عمر پریس کے ہیں۔واقف زندگی ہیں۔دوسرے بیٹے میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں۔تین بیٹیاں پاکستان میں ہیں۔دو بیٹیاں ان کے پاس وفات کے وقت موجود تھیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔بہشتی مقبرے میں ان کی تدفین ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولاد میں نسل میں بھی احمدیت نہ صرف جاری رہے بلکہ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہوں ، ایمان وایقان میں ترقی کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 فروری 2015 ء تا 12 فروری 2015 ، جلد 22 شماره 06 صفحه 05-09)