خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 607
خطبات مسرور جلد 13 607 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اکتوبر 2015ء مسلمانوں کو خاص طور پہ یہ سمجھ آ جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ ایک غیر شرعی نبی کا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی آپ نے جو کچھ پایا ہے وہ پایا ہے اور آپ کے طفیل آپ سے محبت اور پیار کی وجہ سے نبی آسکتا ہے اور آپ کے طفیل اللہ تعالیٰ فضل فرما سکتا ہے اور مسیح نے جو آنا تھا وہ نبی کے مقام کے ساتھ ہی آنا تھا۔تو بہر حال یہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔پھر کہتے ہیں میں نے فیصلہ کیا کہ اسی صورت میں بیعت کروں گا کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے بتا دے کہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام ہی امام مہدی ہیں۔اس دوران کہتے ہیں میری گفتگو ایک احمدی دوست سے ہوئی تو اس نے مجھے ایک حدیث کا حوالہ دیا کہ جو امام مہدی کو پہچاننے کے باوجود بیعت نہیں کرے گا وہ جہالت کی موت مرے گا۔تو کہتے ہیں کہ اس بات کا مجھ پر بہت گہرا اثر ہوا۔چنانچہ میں نے رات کو استخارہ کیا اور خواب میں دیکھا کہ میں قرآن کریم پڑھ رہا ہوں اور ایک ایسے مقام پر رکا جہاں لکھا تھا۔اِنِّی اَنْصُرُكَ يَا احْمَد کہتے ہیں کہ یہ خواب دیکھ کے میں نے فوراً بیعت کر لی۔پھر ایک اور ملک مالی ہے۔وہاں کے مبلغ کہتے ہیں کہ یہاں کے ایک چھوٹے سے قصبے کے رہنے والے ایک معمر شخص کو لی بالی صاحب ہیں۔بڑی عمر کے شخص تھے۔دسمبر 2014ء میں انہیں بیعت کی توفیق ملی۔وہ کہتے ہیں کہ 1964ء میں جب وہ آئیوری کوسٹ میں تھے انہوں نے ایک روز خواب میں دیکھا کہ دوسفید رنگ کے آدمی ان کے پاس آتے ہیں جنہوں نے کہا کہ امام مہدی آ چکے ہیں ان کی بیعت کرو۔اس خواب کے بعد وقت گزر گیا انہوں نے آرمی جوائن کر لی۔خواب بھی بھول گئی۔لیکن 2014ء میں ایک روز ریڈیو tune کر رہے تھے تو احمد یہ ریڈیومل گیا۔وہاں ہمارے ریڈیو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی چل رہے ہیں۔جب اس کو سننا شروع کیا اور امام مہدی کی آمد کا سنا تو کہتے ہیں میری دل کی کیفیت بدل گئی اور خواب بھی یاد آ گئی۔وہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ وفات سے قبل ان کو امام مہدی کی بیعت میں آنے کی توفیق ملی جس کی اطلاع ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے پچاس سال پہلے دے دی گئی تھی۔تو نیک فطرتوں کو اللہ تعالی ضائع نہیں کرتا اور ایک عرصہ لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے ان کی رہنمائی فرمائی۔پھر ایک اور ملک سوازی لینڈ ہے۔وہاں ایک احمدی نوجوان طاہر صاحب ہیں۔انہوں نے کچھ عرصہ قبل بیعت کی ہے۔اس سال رمضان میں ستائیسویں کی رات خواب میں انہوں نے دیکھا کہ چاند اپنی پوری روشنی کے ساتھ چمک رہا ہے گویا کہ ایک دن کا سماں ہے۔خواب میں ہی آواز آئی کہ یہ وہ روشنی