خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 602
خطبات مسرور جلد 13 602 42 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 16 اکتوبر 2015ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز وراحمدخلیفة فرمودہ مورخہ 16 اکتوبر 2015ء بمطابق 16 اخاء 1394 ہجری شمسی بمقام بیت العافیت، فرینکفرٹ جرمنی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : گزشتہ دنوں میں ہالینڈ میں تھا۔وہاں ایک جرنلسٹ، جور یجنل اخبار میں لکھنے والے ہیں اور نیشنل اخبار بھی ان سے آرٹیکل لیتے ہیں ، مجھے کہنے لگے کہ کیا جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ بڑھنے والی جماعت ہے۔میں نے انہیں کہا کہ اگر ایک بین الاقوامی جماعت کی حیثیت سے دیکھیں تو یقیناً جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی جماعت ہے اور اب تو یہ بات ہمارے غیر بھی مانتے ہیں جن کی جماعت پر نظر ہے اور یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کی ایک بہت بڑی دلیل ہے کہ ہندوستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اٹھنے والی آواز آج دنیا کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں گونج رہی ہے۔اور پھر اس کی امتیازی شان اس وقت اور بھی نمایاں ہو جاتی ہے، زیادہ روشن ہو کر ابھرتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت جب ایک عام آدمی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ جماعت احمد یہ دنیا میں جانی جائے گی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑے وثوق سے اپنی تحریرات اور اپنے ارشادات میں اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر یہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک وقت آئے گا کہ جماعت احمد یہ دنیا میں جانی جائے گی اور اس کا پھیلاؤ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کا نشان ہو گا۔چنانچہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو پھیلا رہا ہے اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ اس سلسلہ کو دنیا میں پھیلائے۔“ بلکہ ایک روایت یہ بھی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ اس سلسلہ کو ایسا پھیلا دے گا کہ یہ سب پر غالب ہوں گے اور فرمایا کہ اور آجکل کے موجودہ ابتلا سب دور ہوجائیں گے۔خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ ہر ایک کام بتدریج ہو۔“ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 176 ) ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 176 حاشیہ)