خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 522
خطبات مسرور جلد 13 522 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 28 اگست 2015ء 34 ریڈیو اسٹیشنز کے ذریعہ کل 79۔2 ملین افراد تک پیغام پہنچا۔ان میں سے کم از کم دو انٹرویوز کا جو آغاز تھا وہ بی بی سی کی ایک جرنلسٹ کیرولائن وائٹ (Caroline Wyatt) تھیں۔انہوں نے میرے سے انٹرویو لیا تھا اس کو انہوں نے نشر کیا جس پہ اب یہاں کی مسلمان تنظیموں کے فورم پر بہت شور پڑا ہے کہ ہمیں اکٹھا ہو جانا چاہئے۔یہ مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر رہا ہم اکٹھے ہو کر مسلمانوں کی نمائندگی کریں گے۔ہفنگٹن دو ایشین اور کیتھولک ہیرالڈ (Catholic Herald) نے خبر اور آرٹیکل چھاپے۔پوسٹ (Huffington Post) نے بھی دو آرٹیکل شائع کئے۔اسی طرح اور بہت سے ہیں۔سوشل میڈیا، ٹوئٹر وغیرہ کے ذریعہ یہ پیغام پہنچتا رہا۔یہ جو ہے مرکزی رپورٹ ہے۔اس کے علاوہ یوکے کے پریس میڈیا کے ذریعہ سے میرا خیال ہے دو تین ملین تک تو ضرور پیغام پہنچا ہو گا۔افریقن ممالک میں ملکی ٹی وی جلسہ سالانہ کی لائیو کوریج دیتے رہے جن میں گھانا، نائیجیریا، سیرالیون، یوگنڈا اور کونگو کنشاسا شامل ہیں۔حدیقہ المہدی سے براہ راست لائیو نشریات کیں۔گھانا کے ایک دوست نانا اوسئی آکوٹو ( Nana se koo صاحب نے فون کر کے بتایا کہ میں مذہباً عیسائی ہوں لیکن آپ کے جلسہ کی لائیو نشریات دیکھ کر مجھ پر جذباتی کیفیت طاری ہے۔میرے لئے آنسو روکنا مشکل ہو گیا تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت اسلام کی نمائندگی میں جماعت احمد یہ سب سے آگے ہے۔میری دعا ہے کہ میں آپ کی جماعت کا مبلغ بن کر جماعت احمدیہ کا پیغام پھیلا ؤں۔ٹمالے گھانا سے ایک خاتون ہما ادا اڈا ٹو (Humada ldatu) صاحبہ نے کہا کہ میں نے گھانا ٹی وی کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا جلسہ دیکھا ہے اور یہ جلسہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوئی ہوں۔میں مسلمان تو ہوں لیکن جلسہ سالانہ کی نشریات دیکھ کر میں احمدی مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔یوگنڈا سے ایک دوست نے فون کر کے بتایا کہ میں نے جلسہ کی نشریات ٹی وی پر دیکھی ہیں۔میں آپ کی جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔چنانچہ موصوف مشن ہاؤس آئے اور بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہو گئے۔گھانا سے ایک کالر نے فون کر کے کہا کہ آج جماعت احمد یہ ہی ہے جو اسلام کی حقیقی نمائندگی کر رہی ہے۔میں اسلام کے متعلق کوئی بات نہیں سنتا تھا کیونکہ مسلمان اسلام کے نام پر ظلم کر رہے ہیں۔لیکن آپ لوگ جس اسلامی تعلیم کو پیش کر رہے ہیں وہ سن کر میر اذ ہن تبدیل ہو گیا ہے۔