خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 521 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 521

خطبات مسرور جلد 13 521 خطبه جمعه فرموده مورخه 28 اگست 2015ء جلسہ کی عالمگیر کوریج پریس اور میڈیا کی میں نے بات کی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال پریس میڈیا کے ذریعہ سے جلسے کا بہت وسیع پیمانے پر تعارف ہوا ہے۔اور اس کے لئے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح پیغام پہنچایا۔جلسہ کی خبر اور ویڈیوکلپس (video clips) ٹیلیویژن اور آن لائن ویڈیو کے سات مختلف پروگرامز کے ذریعہ کل تین اعشاریہ تین ملین افراد تک خبر پہنچی ہے۔ریڈیو کے 34 پروگرامز کے ذریعہ 79۔2 ملین افراد تک پیغام پہنچے۔پرنٹ اور آن لائن میڈیا کے چودہ مختلف فورمز کے ذریعہ 7۔7 ملین افراد تک پیغام پہنچا اور سوشل میڈیا میں گیارہ سو پچانوے شاملین کے ذریعہ جلسے کا پیغام پانچ ملین افراد تک پہنچا۔اس طرح مندرجہ بالافورمز کے ذریعہ کل 79۔18 ملین افراد تک جلسے کی کاروائی اور خبر اور پیغام اور تصاویر اور ویڈیو کلپس پہنچے اور افریقہ کے علاوہ ایسے ممالک جہاں جلسے کے حوالے سے میڈیا کو کوریج ملی ہے ان میں برطانیہ، سکاٹ لینڈ ، ویلز ، آئرلینڈ، یوایس اے، کینیڈا، پاکستان، انڈیا، فرانس، جمیکا، بولیویا، یونان اور بیلیز شامل ہیں۔سب سے اہم چینلز میں بی بی سی نیوز 24 شامل ہے جس پر جلسے کی خبر تین مرتبہ نشر ہوئی۔یہ بھی پہلی دفعہ ہی ہوا ہے۔ابتدائی طور پر اس چینل پر ایک مرتبہ خبر نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم بعد میں مزید خبر نشر کرنے کی اجازت دی گئی۔انٹر نیشنل نیوز ایجنسی فرانس اے ایف پی نے بھی جلسے کی خبر نشر کی۔AFP نے ویڈیور پورٹ بھی جاری کی جو کہ بعد ازاں یو ایس اے، یو کے اور انڈیا میں درجنوں خبروں کی ویب سائٹس پر نشر کی گئی۔ان میں MSN News، MBC News Yahoo News شامل ہیں۔پھر ریڈیو کوریج، 34 ریڈیو انٹرویوز بی بی سی کے تین نیشنل ریڈیو سٹیشنز ، 24 ریجنل ریڈیو سٹیشنز اور دو لوکل ریڈیو سٹیشنز پر نشر ہوئے۔ان میں 4 BBC Radio بھی شامل ہے جو کہ برطانیہ کا سب سے زیادہ سنا جانے والا ریڈیو اسٹیشن ہے۔اس پر 20 منٹ کا طویل انٹرویو نشر کیا گیا۔اس کے علاوہ بی بی سی ریڈیو سکاٹ لینڈ (BBC Scotland) اور بی بی سی ریڈیو ایشین نیٹ ورک (BBC Radio Asian Network) شامل ہیں۔بی بی سی ریڈیو سٹیشن نیٹ ورک پر ایک گھنٹے سے زائد دورانیے کا انٹرویو شائع کیا گیا۔