خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 328
خطبات مسرور جلد 13 328 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 مئی 2015 ء بگوشوں میں شامل کرنا جماعت احمدیہ کا فرض ہے۔پس ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور بڑا بھاری بوجھ ہے جو ہمارے کمزور کندھوں پر ڈالا گیا ہے۔اتنے اہم کام میں اللہ تعالیٰ کی معجزانہ تائید اور نصرت کے سوا ہماری کامیابی کی کوئی صورت نہیں ہو سکتی۔ہم اس کے عاجز اور حقیر بندے ہیں اور ہمارا کوئی کام اس کے فضل کے بغیر نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔(ماخوذ از الفضل 2 جنوری 1963 ، صفحہ 1 جلد 17/52 نمبر 2) پس اس کے فضلوں کو جذب کرنے کی ہمیں حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے۔اس عہد کا حوالہ دیتے ہوئے جو آپ نے حضرت مسیح موعود کے سرہانے کھڑے ہو کر کیا تھا اور جو ہم سب کا عہد ہونا چاہئے کیونکہ اسی سے ترقیات ہوتی ہیں اور اسی میں ہم جماعت کا فعال حصہ بن سکتے ہیں کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اصل میں یہ خدا تعالیٰ سے ہے۔حضرت مصلح موعود نے ایک جگہ فرمایا کہ جب ہم ایک انسان سے ایسا اقرار کر سکتے ہیں ( جیسا کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سرہانے کھڑے ہو کر کیا تھا ) تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیوں ایسا اقرار نہیں کر سکتے کہ یا اللہ اگر تمام دنیا بھی تجھے چھوڑ دے مگر ہم تجھے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 12 صفحہ 151۔خطبہ جمعہ 19 جولائی 1929ء) پس یہ عہد ہے جو ہمیں ہر ایک کو کرنے کی ضرورت ہے۔آج جبکہ دنیا میں دہریت کا بڑا زور ہے ہمیں اس عہد کو نئے سرے سے کرنے کی ضرورت ہے اور پُر جوش طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے اور اپنے عملوں کو خدا تعالیٰ کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم شرک سے بھی دور رہیں گے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کی تکمیل کی بھی بھر پور کوشش کریں گے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ جو ہم نے اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو لہرانے کا عہد کیا ہے اسے بھی پورا کریں گے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 12 جون 2015 ء تا 18 جون 2015 ، جلد 22 شماره 24 صفحہ 05 تا08)