خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 12 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 12

خطبات مسرور جلد 13 12 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء دوسروں کو دیکھ کر ان رسوم میں نہیں پڑنا چاہئے۔اس بارے میں تفصیل سے بھی ایک دفعہ میں بتا چکا ہوں۔سیکرٹریان تربیت اور لجنہ کو چاہئے کہ وہ وقتاً فوقتاً جماعت کے سامنے یہ باتیں رکھتے رہیں تا کہ غیر مقبول فعل سے افراد جماعت بچتے رہیں۔پھر یہ عہد ہے کہ کبھی ہوا و ہوس کے پیچھے نہیں چلوں گا۔(ماخوذاز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”جو کوئی اپنے ربّ کے آگے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اور اپنے نفس کی خواہشوں کو روکتا ہے تو جنت اس کا مقام ہے۔ہوائے نفس کو روکنا یہی فنافی اللہ ہونا ہے اور اس سے انسان خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کر کے اسی جہان میں مقام جنت کو پہنچ سکتا ہے۔( ملفوظات جلد 7 صفحہ 413 تا 414) پھر یہ عہد ہے کہ قرآن شریف کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کروں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جوشخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے“۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 26) پھر یہ عہد ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فرمان کو ہم اپنے لئے مشعل راہ بنا ئیں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”ہمارا صرف ایک ہی رسول ہے اور صرف ایک ہی قرآن شریف اس رسول پر نازل ہوا ہے جس کی تابعداری سے ہم خدا کو پاسکتے ہیں“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 125) پس اس کے حصول کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔پھر یہ عہد ہے تکبر اور نخوت کو مکمل طور پر (ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) چھوڑ دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد