خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 11
خطبات مسرور جلد 13 11 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومن کا کام بھی عجیب ہے۔اس کے سارے کام برکت ہی برکت ہوتے ہیں۔یہ فضل صرف مومن کے لئے ہی خاص ہے۔اگر اس کو کوئی خوشی اور مسرت اور فراخی نصیب ہو تو اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہے اور اس کی شکر گزاری اس کے لئے مزید خیر و برکت کا موجب بنتی ہے اور اگر اس کو کوئی دکھ ، رنج ہنگی اور نقصان پہنچے تو وہ صبر کرتا ہے۔اس کا یہ طرز عمل بھی اس کے لئے خیر و برکت کا ہی باعث بن جاتا ہے کیونکہ وہ صبر کے ثواب کو حاصل کرتا ہے۔(صحیح مسلم کتاب الزهد والرقاق باب المؤمن امره کله خیر حدیث (7500) پس ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کی طرف ہی دوڑ نا ایک مومن کا کام ہے۔اور جب یہ ہوگا تو اس عہد کو بھی ہم پورا کرنے والے ہوں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر ذلّت اور دکھ کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں اور کبھی کسی مصیبت کے وارد ہونے پر منہ نہیں پھیریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”جو میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے۔نہ مصیبت سے نہ لوگوں کے سب وشتم سے نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے“۔رسم و رواج (انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 24) پس ہم نے اللہ تعالیٰ کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بن کر رہنا ہے اور اس کے لئے کوشش کرنی ہے انشاء اللہ اور دکھ اور ذلت بھی دیئے جائیں تو کبھی اس کی پرواہ نہیں کرنی یہ ہمارا عہد ہے۔پھر یہ عہد ہے کہ رسم ورواج کے پیچھے نہیں چلیں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص دین کے معاملے میں کوئی ایسی رسم پیدا کرتا ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں تو وہ رسم مردود اور غیر مقبول ہے۔(صحیح البخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور۔۔۔حدیث (2697) پس اس بارے میں ہر وقت ہمیں بہت ہوشیار رہنا چاہئے۔آجکل شادی بیاہ کے معاملے میں غلط قسم کے رسوم و رواج پیدا ہو گئے ہیں۔احمدیوں کو اس سے بچنا چاہئے۔اپنے دائیں بائیں دیکھ کر،