خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 13

خطبات مسرور جلد 13 13 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے“۔(آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 598) پس بڑے خوف کا مقام ہے۔پھر فرمایا : ”میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔پھر یہ عہد لیا گیا ہے کہ فروتنی اور عاجزی اختیار کروں گا۔نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد 18 صفحه 402) (ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر عاجزی اور انکساری اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ رفع کرے گا ، اس کو بلند کر دے گا اور یہاں تک کہ اس کو علیین میں جگہ دے گا۔(مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحه 191 مسند ابی سعید الخدری ﷺ حدیث نمبر 11747 مطبوعه بيروت 1998ء) عاجزی انکساری اختیار کرنے سے ایک درجہ بلند ہوتا جائے گا۔اگر یہ مسلسل رہے تو یہاں تک بلند ہوتا جائے گا کہ جنتوں کے جو اعلیٰ ترین معیار ہیں ان میں جگہ دے دے گا۔پھر یہ عہد ہے کہ ہم ہمیشہ خوش خلقی اپنا شیوہ بنا ئیں گے۔سمجھوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) اس کو بھی ہر ایک کو سامنے رکھنا چاہئے۔پھر یہ عہد ہے کہ علیمی اور مسکینی سے اپنی زندگی بسر کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اگر اللہ تعالیٰ کو تلاش کرنا ہے تو مسکینوں کے دل کے پاس تلاش کرو۔( ملفوظات جلد 6 صفحہ 54) پھر یہ عہد لیا کہ دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان مال عزت اور اولاد سے زیادہ عزیز (ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) پھر یہ عہد لیا کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے ہمیشہ ہمدردی کروں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یا درکھواللہ تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا