خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 210

خطبات مسرور جلد 13 210 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2015ء بیل لگتا ہے اس کی جگہ ان کو ایک چکی پر لگا دیا تھا تا کہ وہ چکی چلے ) اور بارہ سال تک اس کے لئے آٹا پیتے رہے۔تب انہوں نے روحانیت کے سبق ان کو سکھائے۔“ (یعنی بارہ سال تک جب وہ بیل کی طرح چکی پیتے رہے تب پیر صاحب نے ان کو روحانیت کے کچھ سبق دیئے۔) فرماتے ہیں ” تو وہ لوگ جو روحانی کہلاتے تھے ( اس زمانے میں جو پیر تھے، جو لوگ روحانی کہلاتے تھے ) وہ بھی لوگوں کو روحانی باتیں بتانے میں سخت بخل سے کام لیا کرتے تھے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے نہ صرف وہ ساری باتیں دنیا کو بتادیں بلکہ ان سے ہزاروں گنا زیادہ اور باتیں بھی ایسی بتائیں جو پہلے لوگوں کو معلوم نہیں تھیں اور اس طرح علوم کو آپ نے ساری دنیا میں بکھیر دیا۔مگر جیسا کہ حدیثوں میں خبر دی گئی تھی دنیا نے اس کی قدر نہ کی۔“ خطبات محمود جلد 25 صفحہ 24-23) پس بظاہر روحانی لوگ اس شخص کا مقابلہ نہیں کر سکتے جس کو خاص طور پر اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے مامور کیا ہو کہ دنیا کی اصلاح کرنی ہے، اس کی روحانیت میں اضافہ کرنا ہے، اسے خدا تعالیٰ کے قریب لانا ہے جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقعہ ہو گئی ہے اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں۔پھر آپ نے فرمایا کہ دینی سچائیاں جو دنیا کی آنکھ سے مخفی ہو گئی ہیں ان کو ظاہر کر دوں۔اور وہ روحانیت جو نفسانی تاریکیوں کے نیچے دب گئی ہے اس کا نمونہ دکھاؤں۔“ فرمایا : ” اور سب سے زیادہ یہ کہ وہ خالص اور چپکتی ہوئی تو حید جو ہر ایک قسم کی شرک کی آمیزش سے خالی ہے جواب نابود ہو چکی ہے اس کا دوبارہ قوم میں دائی پودا لگا دوں۔“ لیکچر لاہور۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 180) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ بیعت کا حق ادا کرتے ہوئے خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے والے ہوں۔دینی سچائیوں کو پہچان کر ان پر عمل کرنے والے ہوں۔روحانیت میں ترقی کرنے والے ہوں اور توحید کی حقیقی چمک سے حصہ سے حصہ پانے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ دنیا کو بھی اس پہچان کی توفیق عطا فرمائے اور خاص طور پر مسلم امہ کو یہ توفیق دے کہ وہ مسیح اور مہدی معہود علیہ السلام کے دردکو سمجھتے ہوئے اس کی بیعت میں آنے کی توفیق پائیں۔نمازوں کے بعد میں دو جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔ایک تو مکرم نعمان احمد نجم صاحب ابن مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ملیر رفاہ عام سوسائٹی کراچی کا ہے۔مکرم نعمان احمد صاحب نجم کو کراچی میں