خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 132 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 132

خطبات مسرور جلد 13 132 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 فروری 2015ء تیرے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اب خالی بیٹا ہونے سے آپ کا نام دنیا کے کناروں تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ایسے کام آپ سے ظاہر نہ ہوتے جن سے ساری دنیا میں آپ مشہور ہو جاتے۔بعض بڑے بڑے مصنف ہوتے ہیں وہ ساری عمر تصنیف و تالیف میں مصروف رہتے ہیں اس وجہ سے ان کا نام مشہور ہو جاتا ہے۔بعض برے کام کرتے ہیں اور اس وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں۔بعض بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کے نام سے بھی لوگ آشنا ہوتے ہیں۔لیکن بہر حال ان کی اچھی یا بری شہرت ساری دنیا تک نہیں ہوتی۔کسی ایک علاقے یا ایک حصہ ملک میں ان کی شہرت ہوتی ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ خبر دی تھی کہ وہ آپ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔پس یہ پیشگوئی اسی صورت میں عظیم الشان پیشگوئی کہلا سکتی تھی جب آپ کی شہرت غیر معمولی حالات میں ہوتی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے ہی ہوا۔جب میں پیدا ہوا تو اس کے دواڑھائی ماہ کے بعد آپ نے لوگوں سے بیعت لی اور اس طرح سلسلہ احمدیہ کی بنیاد دنیا میں قائم ہوگئی۔(ماخوذ از ” میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں“۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 207) فرماتے ہیں کہ میں نے دنیا کے مختلف اطراف میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کے لئے مشن قائم کر دیئے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے اس وقت صرف ہندوستان اور کسی قدر افغانستان میں جماعت احمدیہ قائم تھی باقی کسی جگہ احمد یہ مشن قائم نہیں تھا۔مگر جیسا کہ خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں بتایا تھا وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں۔چنانچہ میں نے اپنی خلافت کی ابتدا میں ہی انگلستان ، سیلون اور ماریشس میں احمدیہ مشن قائم کئے۔پھر یہ سلسلہ بڑھا اور بڑھتا چلا گیا۔چنانچہ ایران میں، روس میں ، عراق میں ، مصر میں ، شام میں فلسطین میں لیگوس نائیجیریا میں، گولڈ کوسٹ میں ( گولڈ کوسٹ آجکل گھانا کہلاتا ہے ) ، سیرالیون میں، ایسٹ افریقہ میں ، یورپ میں۔پھر انگلستان کے علاوہ سپین میں، اٹلی میں ، چیکوسلواکیہ میں، ہنگری میں، پولینڈ میں ، یوگوسلاویہ میں، البانیہ میں، جرمنی میں، یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں، ارجنٹائن میں ، چین میں، جاپان میں ، ملایا میں ،سٹریٹ منٹس میں، سماٹرا میں، جاوا میں، سرابا یا میں ، کاشغر میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مشن قائم ہوئے۔ان میں سے بعض مبلغ اس وقت دشمن کے ہاتھوں میں قید ہیں۔بعض کام کر رہے ہیں۔اور بعض مشن جنگ ( یعنی جو دوسری جنگ عظیم تھی ) کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔غرض دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جو آج سلسلہ احمدیہ سے واقف نہ ہو۔دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جو سیفلم