خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 107 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 107

خطبات مسرور جلد 13 107 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 فروری 2015ء ہمارے اندر داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ایک بدی کے بعد پھر دوسری بدی بھی آتی ہے۔نام کا دین رہ جائے گا۔روح نہیں رہے گی۔اگر کسی علاقے میں کوئی وبا پھوٹے ،کوئی بیماری کی صورت ہو تو ہم فوراً فکرمند ہو جاتے ہیں اور اس کے حفظ ماتقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر شروع کر دیتے ہیں تو اس معاشرے میں رہتے ہوئے روحانی بیماریوں کے خطرے کو دور کرنے کے لئے ہمیں کس قدر کوشش کرنی چاہئے۔بلکہ جیسا کہ میں نے کہا اب تو دنیا ایک ہوگئی ہے اور بدیوں اور برائیوں کی متعدی مرض کے دور کرنے کے لئے تو پھر اور بھی زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔جو حفظ ماتقدم کرتے ہیں، علاج کراتے ہیں، بچاؤ کے ٹیکے لگواتے ہیں وہ ظاہری بیماریوں سے دوسروں کی نسبت زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔پس اپنے آپ کو روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے جیسا کہ میں نے کہا ہر سطح پر قومی سوچ کے ساتھ حفظ ما تقدم کی ضرورت ہے۔ان غلط عقائد اور عملوں کی تبدیلی کی وجہ سے جو علماء نے امت میں پیدا کر دیئے مسلمانوں کا ایک بہت بڑا حصہ باوجود کامل تعلیم کے گمراہ ہو گیا ہے۔اب ہمیں اپنی اصلاح کے بعد مستقل طور پر گمراہی سے بچنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔چند مثالیں میں نے دی ہیں۔ہمیں غور کرتے رہنا چاہئے کہ کہاں کہاں دوسرے مسلمانوں میں نقائص پیدا ہوئے اور وہ گمراہ ہوئے اور ہم نے کس طرح ان سے بچنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر پھر آپ کی تعلیم کو جانا اور اس پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔حالات کے ساتھ اپنے آپ کو اس دھارے میں بہانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حالات کو اپنی تعلیم کے مطابق ڈھالنا ہمارا کام ہے۔خلافت کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت خلافت کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔اس زمانے میں ایم ٹی اے اور جماعت کی ویب سائٹ بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں مہیا فرمائی ہیں ان سے منسلک رہنا بھی بہت ضروری ہے بجائے اس کے کہ اوٹ پٹانگ چیزیں دیکھیں کہ اس ذریعہ سے حقیقی قرآنی تعلیم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم و عرفان کا ہمیں پتا چلتا ہے۔ان ذریعوں سے یہ حقیقی اسلامی تعلیم ہمیں ملتی ہے۔پس اس کے ساتھ ہمیں جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ مسلمانوں کو قرآن کریم جیسی کتاب ملی جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے لیکن پھر بھی ان میں ایسی غلطیاں پیدا ہو گئیں جن کی وجہ سے ان میں مخصوص امراض کا پیدا ہو جانا لازمی تھا۔چنانچہ جو سب سے بڑی بات ان میں قومی بدی پیدا کرنے کا باعث بنی وہ مسلمانوں کا یہ یقین تھا کہ قرآن کریم نہایت مکمل کتاب ہے اور اس میں تمام باتوں کا ذکر موجود ہے اور