خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 385
خطبات مسرور جلد 12 385 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014 ء ایک جرنلسٹ خاتون جو وہاں غالباً میسیڈونیا سے آئی ہوئی تھیں۔انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ جلسے کے تمام انتظامات سے مطمئن ہیں؟ اس کی کیا نیت تھی، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ہو سکتا ہے یہ بھی ہو کہ بعض کمیوں کی طرف نشاندہی کرنا چاہتی ہو۔اگر میں کہوں کہ سو فیصد مطمئن ہوں تو اگلا سوال پوچھ سکتی تھی۔میں نے ان کو یہی جواب دیا کہ ترقی کرنے والی قومیں خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہوتی ہیں۔چند لوگوں کی تعریفیں سن کر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا اور بہت اعلیٰ کام ہو گیا اور ظاہری کمیاں جو ہیں ان کو ہم بھول جائیں۔یہ تو کبھی نظر انداز نہ ہو سکتی ہیں، نہ ہونی چاہئیں۔تو بہر حال اس پر وہ خاموش ہو گئی۔اب ساؤنڈ سسٹم کا ہی مسئلہ ہے۔دو تین دفعہ ایسے وقت میں خرابی ہوئی جب میرے پروگرام تھے۔بہر حال اس پر جب میں نے بتایا کہ تم نے بھی ساؤنڈ سسٹم کا پروگرام دیکھا، اس میں خرابی ہوئی۔تو اس نے سوال تو آگے نہیں کیا۔وہ چپ ہو گئی۔شاید اس لئے بھی چپ ہوگئی کہ خود ہی اپنی غلطیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔بیشک یہ ٹھیک ہے کہ کسی کام میں سو فیصد perfection نہیں آسکتی لیکن بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش ضرور ہونی چاہئے اور ساؤنڈ سسٹم میں جو گڑ بڑ ہوئی ہے وہ تو خالصتاً لا پرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔جبکہ میں ایک دن پہلے کارکنوں کو مخاطب کر کے یہ کہہ چکا تھا کہ اگر آپ کے کام میں کوئی خرابی پیدا ہوگی تو لا پرواہی سے پیدا ہوگی ویسے تو ماشاء اللہ سب trained ہیں۔اس لئے چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی معمولی نہ سمجھیں۔لیکن شاید افسروں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ ہدایت کارکنوں کے لئے ہے ہمارے لئے نہیں اور اسی وجہ سے یہ سب خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔اور اب تحقیق کے بعد جو باتیں سامنے آ رہی ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بے احتیاطیاں کی گئیں وہ لا پرواہی کی وجہ سے تھیں اور کسی بڑے حادثے کی وجہ بھی بن سکتی تھیں۔بجلی کے پوائنٹس کو بغیر کسی نگرانی کے چھوڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے کسی نے آکر لاؤڈ سپیکر کا پلگ نکال دیا جس کی وجہ سے آواز بند ہو گئی۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔پھر جلسہ کی انتظامیہ کو اپنے لوڈ (load) کا بھی پتا ہونا چاہئے کہ بجلی کا کتنا لوڈ ہمارے پاس ہے اور کوئی زائد چیز ہم لگا بھی سکتے ہیں کہ نہیں۔اب وہاں چائے بنانے کا انتظام کیا ہوا تھا۔اسی پلگ ( Plug) میں ساؤنڈ سسٹم ہے، اسی پلگ میں چائے کا نظام رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک فیوز (fuse) اڑ گیا۔ایک وقت میں اس لئے آواز بند ہو گئی۔تو میں بار بار احتیاط کے لئے کہتا ہوں اور سکیورٹی کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور سب سے بڑا سکیورٹی پوائنٹ یہ فیوز باکس اور پلگ کنکشن (plug connection) وغیرہ ہوتے ہیں۔یو کے کا بھی جلسہ ہورہا ہے۔ان کو بھی یا درکھنا چاہئے کہ ایک تو مکمل سکیورٹی چوبیس گھنٹے ایسی جگہوں پر ہونی چاہئے جہاں کہیں بھی مین مارکی کے اندر بجلی کے پوائنٹس ہوں۔اور چائے وائے بنانی ہے تو دوسری جگہوں پر بنا کر