خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 550
خطبات مسرور جلد 12 550 37 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 ستمبر 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 12 ستمبر 2014 ء بمطابق 12 تبوک 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گزشتہ دنوں امریکہ سے مجھے ایک خط آیا کہ جلسے پر آپ اپنی تقریر میں واقعات بیان کر رہے تھے کہ کس طرح لوگ احمدیت میں شامل ہو رہے ہیں۔کس طرح تبلیغ کے ذریعہ اور براہ راست بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے رہنمائی ہوتی ہے۔اس کے ذریعہ سے بھی احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے۔لوگ ایمان میں مضبوط ہور ہے ہیں اور احمدیت کی سچائی بھی ان کے دلوں میں گڑتی چلی جارہی ہے۔تو یہ سب سن کر وہ کہتے ہیں میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کاش میرے ذریعہ سے بھی دنیا کے اس حصہ میں کوئی احمدیت میں شامل ہو اور میں بھی اس طرح کے نشان دیکھوں۔کہتے ہیں کچھ دیر کے بعد میرے فون کی گھنٹی بجی۔تو دوسری طرف ایک خاتون تھی۔کہنے لگیں کہ میں نے کہیں سے بلکہ ویب سائٹ پر آپ کا نمبر دیکھا تھا تو میں فون کر رہی ہوں۔مجھے اسلام میں دلچسپی ہے اور میں آپ سے ملنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے آ جائیں۔خیر بڑی دور کا سفر کر کے وہ ان کے پاس گئیں۔اپنے حالات بتائے کہ کس طرح اسلام میں ان کی دلچسپی پیدا ہوئی۔پھر انٹرنیٹ کے ذریعہ سے انہوں نے مزید معلومات حاصل کیں جس کی وجہ سے ان کے خاوندا ور سسرال جو کٹر عیسائی ہیں وہ بھی ان کے خلاف ہو گئے۔ان کی ناراضگی مول لی۔اس وجہ سے خاوند سے علیحدگی ہو گئی۔ان کے دو بچے ہیں وہ بھی عدالت کے فیصلے کے مطابق خاوند کو دینے پڑے۔لیکن انہوں نے سچائی کی تلاش کو مقدم رکھا اور یہ سب کچھ چھوڑ دیا۔بہر حال کہتی ہیں کہ جماعت احمدیہ کی سائٹ پر جا کر میں نے گہرا مطالعہ کیا ہے اور ایم۔ٹی۔اے بھی باقاعدگی سے دیکھتی ہوں اور یہ بھی بتایا کہ دوسرے مسلمان فرقوں کی بھی معلومات لیں لیکن میری تسلی کہیں نہیں ہوئی۔اور ہر مرتبہ جب بھی میں