خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 549 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 549

خطبات مسرور جلد 12 549 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 ستمبر 2014ء اسی طرح اس دفعہ ٹینٹس میں بڑے پیمانے پر واش روم ٹوائلٹس وغیرہ بنانے کا جو تجربہ انہوں نے کیا تھا اس کی بھی اچھی تعریف کی گئی ہے۔رشین مہمانوں کی طرف سے ایک شکایت آئی تھی کہ جامعہ میں انتظام اچھا تھا لیکن ٹرانسپورٹ کا انتظام نا کافی تھا جس کی وجہ سے جلسے پر آتے ہوئے دیر ہو جاتی تھی اور ان کی ایک آدھ تقریر یا اس کا کچھ حصہ miss ہو جاتا تھا۔اسی طرح واپسی پر بھی لیٹ جاتے تھے جس کی وجہ سے تہجد ضائع ہوتی تھی۔تو اس لحاظ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کو اگلے سال مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اس کو اپنی سرخ کتاب (Red Book) میں درج کریں۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی طور پر جلسہ اچھا گزر گیا۔مہمانوں نے اچھا اثر لیا۔جیسا کہ میں نے کہا مقررین کی تقریریں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان نیک اثرات کو ہمیشہ قائم رکھے اور اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اور جس طرح مہمانوں نے تمام کارکنان کا شکر یہ ادا کیا ہے، میں بھی تمام کارکنان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، کارکنات کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔ان کو پہلے سے بڑھ کر آئندہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور صرف ظاہری خدمت نہ ہو بلکہ اسلام کی تعلیم کی حقیقی روح بھی ان میں پیدا کرے اور سب کو شامل ہونے والوں کو بھی اور ان خدمت کرنے والوں کو بھی حقیقی اور سچا احمدی بنائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 ستمبر 2014 ء تا02 اکتوبر 2014 ، جلد 21 شماره 39 صفحہ 1005 )