خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 383
خطبات مسرور جلد 12 383 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 جون 2014ء میں بتایا۔اور کہاں تو یہ اسلام کے مخالف تھے لیکن پھر اس وجہ سے انہوں نے اتوار کی دو پہر کو جب بیعت ہوئی تو جلسے پر آ کر انہوں نے بیعت کرنے کا اظہار کیا اور بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔فرانس سے آئے ہوئے ایک عرب احمدی نے بتایا۔یہ اپنا ایک پرانا خواب بتا رہے ہیں۔کہتے ہیں خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات سے کچھ عرصہ پہلے میں نے رویا میں سنا کہ کوئی کہ رہا ہے۔يَأَيُّهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عبدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر: 31-28) پھر ایک نوجوان کو دیکھا جس کے بارے میں مجھے خواب میں کہا گیا کہ یہ تمہارا نیا خلیفہ ہے۔تو کہتے ہیں اس رؤیا کے بعد حضرت خلیفۃ اسیح الرابع کی وفات ہوگئی اور جب انتخاب خلافت ہوا تو مجھے یہ رویا یاد آ گیا اور جب میں نے تصویر دیکھی تو آپ ہی تھے۔پھر پین کے علاقہ مرسیا سے آئے ہوئے ایک مراکشی نو احمدی نے بتایا کہ ایک مراکشی احمدی الطيب الفرح کے ساتھ کام کیا کرتے تھے۔ان کی اخلاقی اور دینی حالت سے بہت متاثر تھے۔وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ کئی مراکشی لوگ ان سے استہزاء کا سلوک کرتے ہیں۔ایک روز کسی نے مجھے کہا کہ کیا تم بھی قادیانی ہو؟ میں نے کہا وہ کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ الطیب الفرح قادیانی ہے۔میں نے جب طیب صاحب سے پوچھا کہ قادیانیت کیا چیز ہے۔تو جماعتی عقائد کے بارے میں مجھے تفصیل سے انہوں نے بتایا اور پھر جب میں نے ایم ٹی اے دیکھا تو وہاں بھی بیٹھے ہوئے لوگوں کے چہروں سے نظر آ گیا کہ یہ جھوٹوں کے چہرے نہیں ہیں۔کہتے ہیں کہ اس بات پر میں نے تحقیق کی اور پھر بیعت کر لی۔کہتے ہیں بیعت کے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میری اہلیہ آپ کے گھر آئے ہیں۔مجھے کہہ رہے ہیں کہ دروازہ کھٹکھٹانے پر آپ نے دروازہ کھولا اور اندر بٹھایا، ضیافت فرمائی۔پھر ہم نے نمازیں ادا کیں۔جب انہوں نے بیعت کی ہے تو اکیلے تھے۔چار سال تک اکیلے تھے اور لوگ ان کو تمسخر کا نشانہ بنایا کرتے تھے لیکن جماعت نہیں تھی۔پھر انہوں نے مجھے خط بھی لکھا اور جواب میں جب میں نے انہیں یہ لکھا کہ آپ دعا بھی کیا کریں کہ ربّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الورثين (الانبياء : 90) تو کہتے ہیں کہ یہ دعا کا معجزہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پھر ایک سے دو، دو سے چار کر دیئے اور مزید احمدی بیعت میں شامل ہوئے۔اب وہاں ایک فیملی شامل ہوئی ہے، گیارہ احمدیوں کی جماعت بن گئی ہے۔