خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 98
خطبات مسرور جلد 12 98 خطبه جمعه فرموده مورخه 14 فروری 2014ء میں کسی قسم کے نسخ نہ ہونے کے بارے میں آپ کا عقیدہ معلوم کر کے آپ کی اسلام کے ساتھ محبت کا یقین ہو گیا۔جب یہ سنا کہ مسیح موعود نے اسلام کی دوسرے مذاہب پر فوقیت ثابت کرنے کے لئے اور اسلام پر ہونے والے اعتراضات کے جواب میں کتاب براہین احمدیہ کھی ہے تو مجھے اس کی تبلیغ کے بارہ میں آپ کی لگن کا یقین ہو گیا۔حضرت مسیح موعود اور پھر خلفاء کی کتب پڑھ کر یقین ہو گیا کہ یہ لوگ معمولی آدمی نہیں بلکہ یہ اسلام کے سرگروہ ہیں اور ان کے افکار کی دنیا کو سخت ضرورت ہے۔حضور علیہ السلام کی عربی زبان کی مہارت اور عرب و عجم کو عربی میں مقابلہ کا چیلنج دینا مخالفین کے لئے گولڈن چانس مہیا کرتا تھا کہ اپنی فوقیت ثابت کر سکیں لیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔ان سب دلائل نے میرے لئے آپ علیہ السلام پر ایمان لانے کے علاوہ کوئی چارہ نہ چھوڑا۔جماعت کی حقیقت پر آگاہ ہونے کے بعد اس کی تبلیغ کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔اس طرح کے بے شمار واقعات ہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ میں چند ایک پیش کروں گا جو پیش کئے ہیں۔پھر ان نشانات کے ضمن میں ہی ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:۔میں وہ شخص ہوں جس کے ہاتھ پر صد بانشان ظاہر ہوئے۔کیا زمین پر کوئی ایسا انسان زندہ ہے کہ جونشان نمائی میں میرا مقابلہ کر کے مجھ پر غالب آ سکے۔مجھے اُس خدا کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زیادہ میرے ہاتھ پر نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور شاید دس ہزار کے قریب یا اس سے زیادہ لوگوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور آپ نے میری تصدیق کی۔اور اس ملک میں جو بعض نامی اہل کشف تھے جن کا تین تین، چار چار لاکھ مرید تھا اُن کو خواب میں دکھلایا گیا کہ یہ انسان خدا کی طرف سے ہے۔اور بعض اُن میں سے ایسے تھے کہ میرے ظہور سے تیس برس پہلے دنیا سے گزر چکے تھے۔جیسا کہ ایک بزرگ گلاب شاہ نام ضلع لدھیانہ میں تھا۔جس نے میاں کریم بخش مرحوم ساکن جمال پور کو خبر دی تھی کہ عیسی قادیان میں پیدا ہو گیا اور وہ لدھیانہ میں آئے گا۔میاں کریم بخش ایک صالح موحد اور بڑھا آدمی تھا۔اُس نے مجھ سے لدھیانہ میں ملاقات کی اور یہ تمام پیشگوئی مجھے سنائی۔اس لئے مولویوں نے اُس کو بہت تکلیف دی۔مگر اُس نے کچھ پروا نہ کی۔اُس نے مجھے کہا کہ گلاب شاہ مجھے کہتا تھا کہ عیسی بن مریم زندہ نہیں ، وہ مر گیا ہے۔وہ دنیا میں واپس نہیں آئے گا۔اس امت کے لئے مرزا غلام احمد عیسی ہے جس کو خدا کی قدرت اور مصلحت نے پہلے عیسیٰ سے مشابہ بنایا ہے اور آسمان پر اُس کا نام عیسی رکھا ہے اور فرمایا کہ اے کریم بخش جب وہ عیسی ظاہر ہوگا تو تو دیکھے گا کہ مولوی لوگ کس قدر اس کی مخالفت کریں گے۔وہ