خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 97 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 97

خطبات مسرور جلد 12 97 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2014ء حقیقت حال جاننے کا مجھے شوق تھا۔لہذا جماعت کے مخالفین کی کتب بھی پڑھیں۔اُن میں ناروا الزام تراشی کے بعد نوبت تکفیر تک پہنچتی نظر آئی۔مزید تحقیق کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا کہ ان میں وہی پرانے غلط الزامات کے سوا کچھ نہیں۔دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عربی دانی وغیرہ جیسے معجزات تھے۔یہ بھی الہی معجزہ تھا کہ امام مہدی کو فارسی الاصل پیدا کیا۔ضروری نہیں کہ عربوں میں ہی مہدی آتا۔کیونکہ ہدایت اور نبوت صرف عربوں پر ہی منحصر نہیں ، دوسری دنیا کا کیا قصور ہے۔اسلام کے آخری زمانے میں غریب ہو جانے کا میرے نزدیک ایک یہ بھی مطلب ہے کہ اس کی نشاۃ ثانیہ غیر عرب ملک سے شروع ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کر اس نتیجہ پر پہنچا کہ آپ نے اسلام کا صحیح تصور دوبارہ پیش کیا ہے۔جس کو لوگوں نے بھلا دیا تھا یا بگاڑ دیا تھا۔اسلام امن اور سلامتی کا نام ہے۔لیکن مسلمان آپس میں لڑ مر رہے ہیں۔کوئی خونی مہدی کا انتظار کر رہا ہے تو کوئی مہدی کے غار سے نکلنے کا منتظر ہے۔لیکن ایک جماعت احمدیہ ہے جو حقیقی مہدی کو مان کر اُس کی پیروی کر رہی ہے۔پھر ایران کے ایک صاحب عبیات صاحب ہیں۔کہتے ہیں میری پیدائش اور پرورش شیعہ خاندان میں ہوئی جہاں شروع سے ہی دینی رجحان تھا۔میں نے مختلف ٹی وی پروگرامز اور کتب کا مطالعہ کیا لیکن جس طرح سے اسلام کو پیش کیا جارہا تھا اس سے تسلی نہ ہوتی تھی۔اور خیال کرتا تھا کہ جس طریق سے اسلام پیش کیا جارہا ہے ،ضرور اس میں کوئی کمی یا کمزوری ہے۔کیونکہ قرآن تو یہ فرماتا ہے کہ کثرت سے لوگ اس دین میں داخل ہوں گے لیکن آجکل لوگوں کی اکثریت تو اسلام کی حقیقت سے خالی ہے۔اس پر مجھے یقین ہو گیا کہ رائج الوقت مفاہیم کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔کہتے ہیں ایک روز میرے ایک دوست نے اپنے گھر بلایا اور ایم ٹی اے سے تعارف کروایا۔اس کے بعد میں نے پروگرام ”الحوار المباشر‘ اور بعض دیگر پروگرام دیکھے جن میں آپ کی تفسیر القرآن اور مختلف مسائل پر گہری علمی اور حکیمانہ گفتگو سے بہت متاثر ہوا۔پہلی بار کسی چینل پر اسلام کے بارے میں علمی طریق سے گفتگو اور رابطہ کرنے والوں کے سوالوں کے قوی دلائل پر مبنی جوابات سنے۔پھر کہتے ہیں نیز عجیب بات یہ تھی کہ یہ علماء جو غیر از جماعت علماء ہیں، شیعوں کو تو مناظرے کی دعوت دیتے ہیں لیکن جماعت احمدیہ کے مقابلے پر صرف تکفیر بازی اور گالی گلوچ پر اکتفار کرتے ہیں کیونکہ وہ جماعت احمدیہ کے قوی دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کہتے ہیں کہ احمدی لوگوں کو قید اور قتل کیا جاتا ہے تو مجھے یقین ہو گیا کہ جماعت کے مخالفین کے پاس سوائے اسلام کو بدنام کرنے والے ان کاموں کے اور کچھ نہیں۔جب بھی میں ایم ٹی اے دیکھتا ہوں میرا ایمان مضبوط تر ہوتا ہے۔قرآنِ کریم