خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 99

خطبات مسرور جلد 12 99 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 فروری 2014ء سخت مخالفت کریں گے لیکن نامرادر ہیں گے۔وہ اس لئے دنیا میں ظاہر ہوگا کہ تا وہ جھوٹے حاشیے جو قرآن پر چڑھائے گئے ہیں اُن کو دُور کرے اور قرآن کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاوے۔اس پیشگوئی میں اس بزرگ نے صاف طور پر یہ اشارہ کیا تھا کہ تو اس قدر عمر پائے گا کہ اس عیسی کو دیکھ لے گا۔“ ( تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 36-37) اب ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں بعض لوگوں کی رہنمائی فرمائی۔( اس ضمن میں ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بعض جو بیعت کرنے والے تھے ،اُن کے کچھ واقعات اور بعد کے واقعات بھی بیان کرتا ہوں۔حضرت میاں عبدالرشید صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ : ” مجھے بیعت کی تحریک حضرت والد صاحب کی تحریک اور ایک خواب کے ذریعہ سے ہوئی۔میں نے آنحضرت صلعم کو خواب میں دیکھا کہ حضور ایک چار پائی پر لیٹے ہیں اور بہت بیمار ہیں۔اور حضرت مسیح موعود آپ کے پاس کھڑے ہیں جیسے کسی بیمار کی خبر گیری کرتے ہیں۔حضور صلعم چار پائی سے آپ کے کندھے پر سہارا دے کر کھڑے ہوئے۔اس کے بعد اس حالت میں حضور صلعم نے لیکچر دینا شروع کیا۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق بیان تھا اور اس کے بعد خواب میں دیکھا کہ حضور صلم تندرست ہو گئے ہیں اور آپ کا چہرہ پر رونق ہو گیا۔جس سے میں نے یہ تعبیر نکالی کہ اب اسلام حضرت صاحب ( یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کے ذریعہ سے دوبارہ زندہ ہو گا۔چنانچہ اس خواب کے بعد پھر میں نے بیعت کر لی۔“ (رجسٹر روایات صحابہ غیر مطبوعہ رجسٹر نمبر 11 صفحہ 28 روایت حضرت میاں عبدالرشید صاحب لاہور ) اسی طرح عبد الستار صاحب ولد عبد اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ : ” میں نے اپنے والد صاحب سے سوال کیا کہ مسیح ناصری کی وفات کا مسئلہ ہمیں نہیں آتا ، زندہ کا آتا ہے۔کیونکہ مسیح زندہ کے بارے میں سنتے رہے ہیں۔یہ ہمیں سمجھا دیں۔میرے والد صاحب نے اپنا ایک خواب بیعت سے آٹھ دس ماہ کے بعد یہ سنایا کہ میں نے دریائے راوی کے کنارے پر دیکھا کہ دو خیمے لگے ہوئے ہیں ، ایک مسیح موعود علیہ السلام کا ہے اور دوسرا رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا۔میں رسول کریم کے خیمے میں داخل ہوا اور یہ سوال کیا کہ مسیح موعود کا دعوی کرنے والے بزرگ کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ یہ شخص بہت لائق ، بہت لائق (ہے)، بہت لائق۔تین دفعہ انگلی کے اشارے سے فرمایا۔مکمل شہادت کو دیکھ کر یقین کامل ہو گیا کہ آپ یعنی مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوی میں راستباز ہیں، ہمیں